Bharat Express

Ben-Gvir visits Al-Aqsa Mosque compound: آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا ردعمل، بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے کا کیا دورہ، کہا- صرف اسرائیلی ریاست کا حصہ ہے یہ مقدس مقام

رسمی طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم 28 مئی کو کیا جائے گا۔ یہ پیشرفت فلسطینیوں کی دیرینہ خواہش کی طرف ایک قدم ہے جو غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی بحران پر بین الاقوامی غم و غصے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

اتمار بن گویر

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ یہ مقدس مقام “صرف اسرائیل کی ریاست” کا ہے۔ بین گویر نے کہا کہ یہ دورہ تین یورپی ممالک کے یکطرفہ طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ردعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی ریاست کے بارے میں بیان کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

 بتا دیں کہ ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک تاریخی اقدام میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، جس سے اسرائیل ناراض ہے۔ اسرائیل یہودیوں کو احاطے میں جانے کی اجازت دیتا ہے، لیکن وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ لیکن امکان ہے کہ اس دورے کو دنیا بھر میں اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

مسلمانوں کے لیے، نوبل سینکچری اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام، مسجد اقصیٰ، اور ڈوم آف دی روک ہے، جو ساتویں صدی کا ایک ڈھانچہ ہے، اسی جگہ سے اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم آسمان پر تشریف لے گئے تھے۔ وہیں، یہودی مسجد اقصیٰ کے احاطے کو ٹمپل ماؤنٹ کہتے ہیں، اور کچھ کا خیال ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں پہلے اور دوسرے قدیم یہودی مندر تھے۔

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ایک تاریخی اقدام میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں جس کی اسرائیل کی طرف سے مذمت اور فلسطینیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے فوری طور پر ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا۔

ناروے کے اعلان پر اسرائیل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو یک طرفہ طور پر نافذ کرنے کو مسترد کرتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ”انتہا پسندی اور عدم استحکام کو ہوا دینے‘‘ اور ”حماس کے ہاتھوں مہرا بننے‘‘ کے مترادف ہو گا۔

یہ بھی پرھیں: فلسطین کی بڑی جیت،آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کیااعلان،اسرائیل آگ بگولہ

رسمی طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم 28 مئی کو کیا جائے گا۔ یہ پیشرفت فلسطینیوں کی دیرینہ خواہش کی طرف ایک قدم ہے جو غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی بحران پر بین الاقوامی غم و غصے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔