Bharat Express-->
Bharat Express

Attack on Gaza

گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 15 فلسطینی طبی عملے کی ہلاکت کی اسرائیلی تحقیقات میں اتوار کے روز کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں ’’پیشہ ورانہ ناکامیاں‘‘ سامنے آئی ہیں اور ردعمل کے طور پر ایک ڈپٹی کمانڈر کو برطرف کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی طیاروں نے دیر البلاح کے علاقے میں شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ابو مہدی خاندان کے چھ افراد بیک وقت مارے گئے۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے دو بڑے ہسپتالوں کے باہر رات بھر خیموں پر حملہ کیا، جس میں ایک مقامی رپورٹر سمیت کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ صحافیوں سمیت دیگر نو زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کے روز سے شروع کیے گئے تازہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 634 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کا حملہ چوتھے روز بھی جاری ہے جب اس کی زمینی افواج نے شمالی اور جنوبی غزہ پر حملہ کیا اور اسرائیلی وزیر دفاع نے اس کے ساحلی علاقے پر قبضے کی دھمکی دی۔

اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے حماس نے پہلی مرتبہ جوابی حملہ کرتے ہوئے تل ابیب پر راکٹ داغے ہیں۔ جمعرات کو غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں اب تک 190 سے زائد بچوں سمیت 504 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے سلامتی کونسل کو برسلز سے ویڈیو کال کے ذریعے بتایا کہ راتوں رات ہمارے بدترین خدشات سچ ہو گئے۔ غزہ پٹی میں فضائی حملے دوبارہ شروع ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر جان لیوا حملوں کے بعد غزہ کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو ’’فوری طور پر علاقہ خالی کرنے‘‘ کی دھمکی ہے۔ اسرائیل کے تازہ حملوں نے صرف کچھ ہی گھنٹوں کے اندر کم از کم 404 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور 562 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کی بات چیت کے دوران اسرائیل نے منگل کو غزہ پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے، جس نتیجے میں کم از کم 330 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے شروع کیا گیا یہ حملہ 19 جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے فلسطینی سرزمین پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔

صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں  آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔وہیں دوسری جانب سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔