Bharat Express DD Free Dish

Israel army issued evacuation orders in Gaza: اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں میں انخلاء کے احکامات جاری کیے، اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے متجاوز

اسرائیلی فوج نے غزہ پر جان لیوا حملوں کے بعد غزہ کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو ’’فوری طور پر علاقہ خالی کرنے‘‘ کی دھمکی ہے۔ اسرائیل کے تازہ حملوں نے صرف کچھ ہی گھنٹوں کے اندر کم از کم 404 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور 562 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر بشکریہ حاتم خالد/روئٹرز۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر جان لیوا حملوں کے بعد غزہ کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو ’’فوری طور پر علاقہ خالی کرنے‘‘ کی دھمکی ہے۔ اسرائیل کے تازہ حملوں نے صرف کچھ ہی گھنٹوں کے اندر کم از کم 404 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور 562 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی درمیان اسرائیلی فوج نے منگل کو جبری انخلاء کے احکامات جاری کیے۔ یہ احکامات بیت حنون، خیربیت خزاعہ، اباسن الکبیرہ اور اباسان الجدیدہ کے محلوں میں جاری کیے گئے ہیں۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق اسرائی فوج کے ترجمان نے کہا ’’آئی ڈی ایف [اسرائیلی فوج] نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ احکامات میں نامزد علاقوں کو خطرناک جنگی علاقے تصور کیا جاتا ہے۔‘‘ اسرائیلی ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں کو مغربی غزہ سٹی یا خان یونس کی پناہ گاہوں کا رخ کرنا چاہیے۔

اسرائیلی حملے کے بعد حماس نے کہا کہ نتن یاہو حکومت نے دونوں فریقوں کے درمیان 19 جنوری سے نافذ العمل دو ماہ کی جنگ بندی کو ’’ختم‘‘ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ غزہ پر حملوں اور انخلاء کے احکامات نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران جنگ بندی کے تحت اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینوں کو حاصل نسبتاً پرسکون دور کو ختم کر دیا۔

تازہ صورت حال

غزہ میں موجود الجزیرہ کے رپورٹر ہانی محمود نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو اب موت کے جال میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بہت سے فلسطینی اب بھی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں کیوں کہ ان کے گھر یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا ایسے علاقے میں واقع ہیں جہاں اسرائیلی فوج اب بھی قابض ہے۔‘‘ دریں اثنا مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے غزہ میں جنگ بندی کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیا۔ مہند ہادی نے ایک بیان میں کہا کہ ”صبح کی اولین ساعتوں سے غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں کی لہریں جاری ہیں۔ یہ ناقابلِ برداشت ہے۔ جنگ بندی فوری طور پر نافذ کی جانی چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read