Bharat Express

انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ دعا لیپا کو خوفناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل میں سیکیورٹی لیپس کے باعث مداح دعا کے ہوٹل میں داخل ہوئے اور ان کے بیڈ روم کے باہر پہنچ گئے۔ دعا لیپا اس سیکورٹی لیپس سے بہت خوفزدہ ہوئیں۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ آج زخمی ہونے کے چھ دن بعد وہ اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ سیف کو 15 جنوری کی رات چاقو کے حملے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں گھسنے والے نے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ ملزم نے اداکار پر چھ بار حملہ کیا تھا۔ تب سے سیف ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں۔

اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘ میں ولن کرائم ماسٹر گوگو کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار راجکمار سنتوشی ہیں۔ اس میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، پریش راول (ڈبل رول میں) کے ساتھ شکتی کپور مرکزی کردار میں تھے۔

ٹی وی اور مراٹھی فلموں کے اداکار یوگیش مہاجن کا اچانک انتقال ہوگیا۔ اداکار 44 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ وہ اپنے عمرگاؤں فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔

کرینہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بیٹے تیمور کے نام کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ کرینہ اور سیف دونوں اپنے بیٹے کے نام کو لے کر ٹرول کیے گئے۔

 کرن ویر مہرا نے بگ باس کے گھر میں اپنی مضبوط موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کی۔ ان کے کھیلنے کے انداز نے انہیں سامعین میں پسندیدہ بنا دیا۔ فائنل میں ویوین دیسینا کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد کرن ویر مہرا بنے وینر۔

انہوں نے اچانک شوبز کو الوداع کہہ دیا اور گلیمر سے ہٹ کر مذہب کی راہ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ایک طویل عرصہ تک گمنام زندگی گزاری، لیکن اب وہ مولانا عارف خان کے طور پر دوبارہ خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔

2006 میں انہوں نے شبانہ رضا سے دوسری شادی کی تھی۔ ایسے میں منوج اور شبانہ کی اس بین مذہبی شادی کو لے کر گھر میں کوئی جھگڑا نہیں ہواتھا۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے خود کو پراؤڈ ہندو اور اپنی بیوی کو پراؤڈمسلم بتایا تھا۔

اکشرا سنگھ کی تازہ ترین ریلیز ’اکشرا‘ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ وطن پرستی سے بھرپور بھوجپوری فلم کو ورلڈ وائیڈ ریکارڈز بھوجپوری کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم میں اکشرا کے ساتھ اداکار انشومن مشرا مرکزی کردار میں ہیں۔