Bharat Express

Sarfaraz Ahmed vs Sana Javed: شعیب ملک کی بیگم نے لائیو ٹی وی پر سرفرازاحمد سے’کہامیں اپنے شوہر کے ساتھ جیسے چاہوں کھیل سکتی ہوں

اس شو کا ایک کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ثنا جاوید سرفراز کے ساتھ بہت ہی برے طریقہ سے پیش  آرہی ہیں، جس کی وجہ سے اب وہ کافی ٹرول ہو رہی ہیں۔

یہ پورا واقعہ ایک ٹی وی شو میں پیش آیا جس میں ثنا جاوید کے ساتھ سرفراز احمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان کھیل چل رہا تھا۔ سرفراز احمد کچھ کہہ ہی رہے تھے کہ ثنا جاوید نے غصے سے کہا، ‘لگتا ہے آپ میں کسی نے چابی بھر دی ہے، آپ بس باتیں کرتے رہیں۔’ ان کے بولنے کا انداز بھی کچھ مختلف تھا۔ تو سرفراز احمد نے جواب دیا کہ ‘جہاں گیم کھیلنا تھا وہاں تو کھیلا نہیں۔’

ثنا  جاویدکو جواب دیتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ‘وہ کھیل نہیں کھیلا جہاں کھیلنا چاہیے تھا۔’ ثنا بھی رکنے والی نہیں تھی۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، ‘میں اپنے شوہر کے ساتھ جیسے چاہوں کھیل سکتی ہوں۔’ سرفراز کے مداحوں کو ثنا جاوید کا یہ رویہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے انہیں خوب ٹرول کرنا شروع کردیا۔

اس شو کا ایک کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ثنا جاوید سرفراز کے ساتھ بہت ہی برے طریقہ سے پیش  آرہی ہیں، جس کی وجہ سے اب وہ کافی ٹرول ہو رہی ہیں۔ بہت سے لوگ انہیں  بدتمیز کہہ رہے ہیں اور کچھ نے ان کی سرزنش بھی کی ہے۔ سوشل میڈیا یوزر نے بھی شعیب ملک کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کے مداحوں کی جانب سے شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کو بہت زیادہ ٹرول کیا جا رہا ہے۔ وہ ثنا پر الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے سرفراز سے بدتمیزی کی اور انہیں  اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ یہ تنازع ایک شو میں دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہو رہا ہے۔ اس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ثنا جاوید شعیب ملک کی تیسری بیوی ہیں

   شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔  شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق لینے کے بعد ثنا جاوید سے تیسری شادی کی ہے، کرکٹ کے علاوہ ملک اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے ہیں، لیکن اس بار بحث کی وجہ ان کی اہلیہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read