Bharat Express

آئی پی ایل

رائل چیلنجرس بنگلورو کی اس سیزن میں اپنے گھر پرکھیلے گئے 4 مقابلوں میں یہ پہلی ہی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی رائل چیلنجرس بنگلورو نے اس سیزن میں چھٹی جیت حاصل کرتے ہوئے پلے آف کی سمت میں قدم بڑھایا ہے۔

دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپرجائنٹس کو اسی کے گھریلومیدان پر7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں دہلی کی چھٹی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ اس نے اپنی پوزیشن کافی مضبوط کرلی ہے۔

سنجو سیمسن اس سیزن میں راجستھان رائلز کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے سات اننگز میں 37.33 کی اوسط سے 224 رنز بنائے ہیں۔ ان سے آگے صرف یشسوی جیسوال ہیں جنہوں نے آٹھ اننگز میں 307 رنز بنائے ہیں۔ ریان پراگ 210 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ یہ وہ تین کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سیزن میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلورو نے آج ملان پور میں پنجاب کنگس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اس آئی پی ایل سیزن اپنی پانچویں جیت درج کر لی۔

گجرات  ٹائٹنس نے دہلی کیپٹلس کو7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اس مقابلے میں جوس بٹلرنے97 رن بنائے اوروہ ناٹ آؤٹ رہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلے کھیلنے کے بعد 95 رن بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب کنگس نے 12.1 اوور میں ہدف کا تعاقب کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کنگس اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبرپر پہنچ گئی ہے۔

پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم ٹوٹل کا دفاع کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو شرمناک شکست دے دی۔

کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ ہم اس وکٹ پر پہلے گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔ میرے لیے ٹاس ایسی چیز ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ہماری بلے بازی ایسی ہے جو کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکتی ہے۔

دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشرپٹیل پرممبئی انڈیس کے خلاف میچ میں سلواوور ریٹ کے لئے زبردست جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے راجستھان رائلس کے کپتان سنجوسیمسن پربھی جرمانہ لگا تھا۔

گجرات نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 180 رن بنائے تھے اور جیت کے لیے ضروری ہدف لکھنؤ نے 19.3 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔