Bharat Express

IPL 2025: افتتاحی میچ میں آرسی بی کی شاندار جیت، کوہلی اور فل سالٹ کے دھماکہ سے کولکاتا کو بڑی شکست

آئی پی ایل کے اوپننگ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ وراٹ کوہلی اورفل سالٹ کی شانداربلے بازی سے بنگلورونے 17 اوورمیں 175 رنوں کا ہدف حاصل کیا۔

افتتاحی میچ میں آرسی بی نے شاندار جیت حاصل کی۔

IPL Opening 2025: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2025 کا آغاز دھماکہ داراندازمیں ہوا، جہاں رائل چیلنجرس بنگلورو(آرسی بی) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ ہفتہ کے روز(22 مارچ) کو ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے اس مقابلے میں کولکاتا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 175 رنوں کا ہدف رکھا تھا، جسے بنگلورو نے 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

کوہلی اورسالٹ کی شاندار کارنامہ

رائل چیلنجرس بنگلورو(آرسی بی) کے لئے وراٹ کوہلی نے زبردست بلے بازی کی اورکولکاتا کے گیند بازوں کی جم کردھنائی کی۔ وہیں، فل سالٹ نے بھی شاندار اننگ کھیلی اورٹیم کو مضبوط شروعات دی۔ ان دونوں بلے بازوں کی بہترین اننگوں کی بدولت بنگلورو نے جیت درج کرلی۔ آئی پی ایل 2024 کے اورینج کیپ فاتح رہے تھے، انہوں نے آئی پی ایل 2025 میں بھی اپنی لے کو برقراررکھا ہے۔ انہوں نے پہلے ہی میچ میں 36 گیندوں میں 59 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ انہوں نے فل سالٹ کے ساتھ مل کر95 رنوں کی سلامی شراکت کی۔ سالٹ، جنہوں نے 31 گیندوں میں 56 رنوں کی طوفانی اننگ سے آرسی بی کوشاندار شروعات دلائی تھی۔ دراصل، ان دونوں نے مل کربنگلورو کی ٹیم کا اسکورپاورپلے میں ہی 80 رن پرپہنچا دیا تھا۔ آرسی بی کے کپتان رجت پاٹیدارنے بھی 16 گیندوں میں 34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اپنی ٹیم کی جیت میں بڑا تعاون دیا۔ آخر میں لیام لیونگسٹون نے اسپنسرجانسن کی گیند پرآرسی بی کے لئے جیت کا شاٹ لگایا۔

وراٹ کوہلی نے کے کے آر کے خلاف 1000 رن پورے کئے

 وراٹ کوہلی نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 1000 رن پورے کرلئے ہیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف اپنی 33ویں اننگ میں حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ابھی ڈیوڈ وارنرکا نام ہے، جنہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف 1134 رن بنائے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی گیند بازی کی بات کریں تو ویبھو اروڑہ، ورن چکرورتی اورسنیل نرائن ہی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read