Bharat Express

PM Modi on Waqf Amendment Bill 2024: وقف بل منظور ہونے پر پی ایم مودی کا بڑا بیان،جو پیچھے رہ گئے تھے انہیں اب موقع ملے گا،شفافیت اور جوابدہی کا بول بالا ہوگا

پی ایم مودی نےکہاکہ کئی سالوں سے وقف نظام میں شفافیت اور جوابدہی کا فقدان تھا، جس نے خاص طور پر مسلم خواتین، غریب مسلمانوں اور پسماندہ برادری کو نقصان پہنچایا۔ اب جو قوانین پاس ہوئے ہیں وہ اس نظام کو مزید شفاف بنائیں گے۔

وقف ترمیمی بل 2024 کو لوک سبھا کے بعد اب راجیہ سبھا نے بھی پاس کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے اس بل کو لے کر دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ کیا۔ اس بل پر بحث ہوئی اور پھر جمعرات، 3 اپریل کو راجیہ سبھا میں اس پر ووٹنگ ہوئی۔ اس میں 128 ارکان پارلیمنٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 95 نے مخالفت کی۔ راجیہ سبھا سے بل کی منظوری کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لگاتار چار ٹویٹس کیے ہیں۔

پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے یہ لکھاکہ پارلیمنٹ سے وقف ترمیمی بل اور مسلم وقف (ختم کرنے) بل کا پاس ہونا سماجی اور اقتصادی انصاف، شفافیت اور سب کے لیے ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے خاص طور پر ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو اب تک پیچھے رہ گئے ہیں اور جن کی نہ تو ٹھیک سے بات ہوئی ہے اور نہ ہی مواقع ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ “میں ان تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔ میں ان ہم وطنوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے کمیٹیوں کو تجاویز بھیجیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مل کر بات کرنا کتنا ضروری ہے۔

لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے

 پی ایم مودی نے مزید کہاکہ کئی سالوں سے وقف نظام میں شفافیت اور جوابدہی کا فقدان تھا، جس نے خاص طور پر مسلم خواتین، غریب مسلمانوں اور پسماندہ برادری کو نقصان پہنچایا۔ اب جو قوانین پاس ہوئے ہیں وہ اس نظام کو مزید شفاف بنائیں گے اور لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اب ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں نظام زیادہ جدید اور انصاف پسند ہوگا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر شہری کو عزت اور مساوات ملے۔ اس راستے پر چل کر ہم ایک مضبوط، جامع اور ہمدرد ہندوستان بنائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read