Bharat Express

بین الاقوامی

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ پارلیمنٹ میں اونٹاریو لبرل پارٹی کے 75 ارکان پارلیمنٹ میں سے 50 سے زیادہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید ٹروڈو کی حمایت نہیں کریں گے۔

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ روسی افسران نے ان کی جائیداد اورمالی وسائل کو ضبط کرلیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی حکومت کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہتی ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کے لیے بنگلہ دیش واپس آئیں۔“

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور کویت کے اسپورٹس اسٹالورٹس ایک دوسرے کا دورہ کریں گے اور اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور کھیلوں سے متعلق پروگراموں اور اسپورٹس میڈیسن، اسپورٹس مینجمنٹ، اسپورٹس میڈیا، اسپورٹس سائنس اور دیگر شعبوں کے منصوبوں میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور وہ ہندوستان کے لئے روانہ بھی ہو گئے ہیں۔ اس دوران کویت کے وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الاحمد الصباح ایئرپورٹ پر انہیں وداع کرنے آئے۔

غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے جاری جنگ سے بے گھر ہونے والے تقریباً 20 لاکھ افراد میں سے بہت سے لوگ سردی اور بارش سے خود کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونے والے ہیں۔ ہندوستانی حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پوسٹ میں  دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ جس میں لکھا گیا کہ ایک تاریخی ملاقات۔ اورایک تاریخی دورے پر خصوصی استقبال!

پی ایم مودی نے مالی شمولیت، خواتین کی زیر قیادت ترقی اور شمولی ترقی جیسی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کی وکست بھارت اور نیو کویت کی مشترکہ امنگوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور کویت کے لیے مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے افغانستان کی سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر ہفتے کی رات حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 16 فوجی جان سے گئے اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔