Bharat Express

Israel Terrorist Attack: اسرائیل میں دہشت گردانہ حملہ، گاڑی سے لوگوں کو روندا پھر چاقو سے کیا حملہ

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بس اسٹیشن پرکئی لوگوں کو پہلے کچلا، پھر دوسرے لوگوں پرچاقو سے حملہ کیا۔ زخمی لوگوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اسرائیل میں پولیس نے دہشت گردانہ حملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

Israel Terrorist Attack: اسرائیل کے ہائیفا میں ایک کار نے پیدل چل رہے کئی مسافروں کو ٹکرماری، جس میں سات لوگ زخمی ہوگئے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے اسے دہشت گردانہ حملہ بتایا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو ہائیفا شہرکے جنوب میں کرکور پرگرفتار کرلیا ہے۔

دہشت گردوں نے چاقو سے بھی کیا حملہ

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بس اسٹیشن پرکئی لوگوں کو پہلے کچلا، پھردوسرے لوگوں  پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسرائیل نے ایمرجنسی میڈیکل سروس کے افسر میگن ڈیوڈ نے کہا کہ ان کی ٹیم جائے حادثہ پر سات لوگوں کا علاج کررہی ہے، جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیل پولیس نے ایکس پر پوسٹ کرکے بتایا، کرکور بس اسٹینڈ پر مسافرانتظار کررہے تھے۔ تبھی وہاں ایک گاڑی نے کئی لوگوں کو ٹکرماری، جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس حملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ یہ دہشت گردانہ حملہ فلسطینی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے درمیان ہوا ہے۔

جنگ بندی کے دوران ہوا حملہ

19 جنوری سے یکم مارچ تک غزہ میں پوری طرح سے جنگ بندی رہے گی۔ حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ وہیں اسرائیل روزانہ اپنے ایک یرغمالی کے بدلے 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ہرایک اسرائیلی خاتون فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کو تباہ کردیا۔ ہزاروں معصوم بچے اور خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔ حماس نے آج جمعرات یعنی (27 فروری) کی صبح ہی 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں لوٹائی ہیں۔ حماس کی طرف سے لوٹائے گئے سبھی چاریرغمالیوں کی لاشوں کی پہچان کرلی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔