
غازی پور: اترپردیش میں غازی پورضلع کے شیرپورکلاں گاؤں میں ریاستی سطح کے ڈے نائٹ والی بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس والی بال ٹورنا منٹ کا افتتاح آج بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹراورایڈیٹران چیف اپیندررائے نے کیا۔ شیرپورکلاں بھاورکول علاقے کا گاؤں ہے، جہاں والی بال کھیل کے ٹورنا منٹ پریاگ راج اسپورٹس ہاسٹل اورجن ای ریلوے کے درمیان ہوا۔ ریاستی سطح کے والی بال مقابلے کے افتتاح کے موقع پرسی ایم ڈی اوپیندررائے نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔
بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے سی ایم ڈی اپیندررائے نے کہا کہ شیرپورکلاں کی سرزمین نے ہمیشہ سے کئی قومی اوربین الاقوامی سطح کے والی بال کھلاڑیوں کوجنم دیا ہے، جنہوں نے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اس مقابلے کوابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے ایک سنہری موقع قراردیا، جہاں وہ قومی سطح کے کھلاڑیوں سے کھیل کی باریکیاں سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیت اورہارکھیل کا حصہ ہے، لیکن کھلاڑی نظم وضبط اورلگن سے کھیلیں گے توکامیابی ضرورملے گی۔
یہاں دیکھیں تصاویر
سی ایم ڈی اپیندررائے نے کہا کہ ایسے بڑے ایونٹس کے ذریعہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کوقومی سطح کے کھلاڑیوں سے کھیل کی باریکیاں سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت اورہارکھیل کا حصہ ہے۔ اگرکھلاڑی نظم وضبط برقراررکھیں اوراپنی کھیل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تووہ ضرورکامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پرنوجوانوں سماجی کارکن ہمانشورائے، للن رائے، اجے رائے، دنیش رائے چودھری، پپدیپ سنگھ پپوموجود رہے۔
اس موقع پرگاؤں دیہات کی معززشخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں انگریزی کے استاد دنیش چندررائے، للّن رائے، امرناتھ رائے، ہمانشو رائے، ڈاکٹرراہل رائے اورگاؤں کے دیگرافراد نے شرکت کی۔ اس انعقاد میں کھلاڑیوں نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا اوراپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔