Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے سے متعلق کیمپس میں جاری طلباء کے دھرنے اوربھوک ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلباء کے اس مطالبے کو فوری طورپرتسلیم کرتے ہوئے یونین کے انتخابات کرانے کی کارروائی شروع کی جائے۔

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبۂ سماجیات کی صدر پروفیسر عذرا عابدی کا خیرمقدم کیا اور موضوع کی اہمیت پرقدرے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پروفیسر عذرا عابدی نے توسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے ترقی پسند اردو افسانے کی روایت اور اس میں خواتین افسانہ نگاروں کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

’کلچرل وسٹا– آپ اورہم‘ کے زیرِ اہتمام عظیم شاعر بشیر بدر کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام کا تعارف ممتاز ناظم مشاعرہ معین شاداب نے پیش کیا۔ جبکہ عمراظہار نے ناظمِ مشاعرہ کی ذمہ داری نبھائی۔ پروگرام کی کنوینر زرین صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی موجودہ اولڈ قیادت ناکام ہوچکی ہے اور اب اس کی باگ ڈور'مسلم جین زی' کے ہاتھوں میں سونپ دینی چاہئے کیونکہ جمہوریت میں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سڑکوں پر اترنے اور جیل جانے کا سبق یاد رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، جو ہمارے موجودہ جید علماء کرام بالکل بھول چکے ہیں۔ بس انھیں یاد ہے تو اپنے آبا واجداد کی عظیم قربانیاں جس کا وہ باربار حوالہ دے کراپنے آپ کو مطمئن کرلیتے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس عاملہ کے فیصلوں پرر وشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکارکی جانب سے یک طرفہ کارروائیوں اورمتعدد معاملات میں انتظامیہ کے جانبدارانہ رویے کے باعث متاثرین کے لیے عدالتی ذرائع سے مؤثرقانونی چارہ جوئی کے مواقع بھی محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ اگرکسی ایک کمیونٹی کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں ہوں اورانہیں انتظامی سطح پرسرپرستی حاصل ہوتویہ صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اظہارِخیال کرتے ہوئے پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ یہ دن اساتذہ کی علمی و تعلیمی خدمات کے اعتراف اور ان کے احترام کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چونکہ 5 ستمبر سابق صدرِجمہوریہ اور ممتاز ماہرِتعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا یومِ پیدائش ہے، اسی مناسبت سے یہ دن یومِ اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے اساتذہ کی قدرکریں، ان کی دی ہوئی رہنمائی اور راستے پر چلیں اور اپنی زندگی کی ہرکامیابی میں اپنے اساتذہ کو یاد رکھیں۔

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما جزائر انڈمان اور نکوبار کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔ وہ فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ان کی مدت کار اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر بن جائیں گے۔

سچن پائلٹ کے سامنے پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج پارٹی کے مختلف گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانا ہوگا۔ چرن جیت سنگھ چنی، راجا وڈنگ اور دیگراہم لیڈران کے درمیان اختلافات کے ماحول میں تنظیمی اتحاد قائم کرنا اور کارکنوں کو انتخابی تیاریوں کے لیے متحرک کرنا سچ پائلٹ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوسکتا ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ اورقومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سیمینار جاری ہے۔ اس سیمینار میں بڑی تعداد میں نوجوان ریسرچ اسکالرس شرکت کررہے ہیں۔ ساتھ ہی مختلف یونیورسٹیوں کے نوجوان اساتذہ کو صدارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق میں ایک سے زیادہ زبانوں سے واقفیت بہت سے مثبت نتائج پیش کر سکتی ہے۔ کیونکہ تحقیق میں صرف مواد نہیں طریق کاربھی بہت اہمیت رکھتا ہے اورجب ہم دوسری زبانوں سے واقف ہوں گے توان کے بہترطریقہ کارکوبھی اپنائیں گے۔