Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
پروفیسر رحمان مصور ’راجندر یادو ہنس غزل‘ اعزاز سے سرفراز، تقریب میں ادبی دنیا کی ممتاز شخصیات کی شرکت
پروفیسر رحمان مصور نے اپنے لہجے کی انفرادیت اور مضامین کی ندرت سے ادبی دنیا میں نمایاں شناخت بنائی ہے۔ غزل کے مباحث میں ان کے تجربات اور احساسات کی ترجمانی کا خوبصورت رنگ ان کی بے پناہ تخلیقیت کا پتہ دیتے ہیں۔
kaushambi Fire: کوشامبی میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 5 افراد ہلاک، کئی زخمی، ایمبولینس کی کئی گاڑیاں موقع پر موجود
کوشامبی کے ضلع مجسٹریٹ امیت پال شرما نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کے ساتھ فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں بھی موقع پرروانہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ راحت اوربچاؤکا کام جاری ہے۔ تقریباً پانچ افراد کوملبے سے باہرنکالا گیا ہے، جن میں سے کچھ کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے اورانہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید زخمی افراد کی حالت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Pakistan Squad Possible Changes: سیریز کے درمیان تبدیل ہوگا پاکستان کا چیف کوچ! کئی کھلاڑیوں کی ہوگی چھٹی
انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹسٹ سیریزکے آخری مقابلے سے پہلے پاکستانی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کوچ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرفرازخان انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑے رہیں گے، لیکن ان کے چیف کوچ کو ہٹا دیا جائے گا۔
محمد دیپک کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، مسلم دکاندار کی حمایت کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر، کارروائی پر عدالت نے لگائی روک، جانئے پوری تفصیل
ابھیشیک منوسنگھوی نے بتایا کہ دیپک پرابتدا میں بی این ایس کی دفعہ 191 کے تحت فساد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا، کیونکہ اس دفعہ کے اطلاق کی کوئی بنیاد نہیں ملی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ دیپک کے خلاف عائد جرائم میں 7 سال سے کم کی سزا کی گنجائش ہے، اس لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ارنیش کمار معاملے میں دی گئی ہدایات بھی لاگوہوتی ہیں۔
Delhi SIR Draft Electoral Roll Published: دہلی میں ایس آئی آر کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری، 47.7 لاکھ نام ہٹائے گئے، سامنے آئی پوری تفصیل
دہلی میں 1.45 کروڑ ووٹروں میں سے تقریباً 97.5 لاکھ نام ڈرافٹ لسٹ میں شامل، دعوے اور اعتراضات 30 ستمبر تک داخل کئے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر کا مقصد کسی بھی اہل ووٹر کو فہرست سے باہر نہ رکھنا اور کسی بھی نا اہل شخص کو ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے روکنا ہے۔
بی جے پی اقلیتی مورچہ کی تشکیل نو، نائب صدور، جنرل سکریٹری اور ترجمان کا اعلان، امتیاز احمد کو مسلسل تیسری بار میڈیا چیف کی ذمہ داری
امتیاز احمد نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اورسب کا پریاس‘‘ کے منترکے ساتھ سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مثبت سوچ کے ساتھ وہ تنظیم کی سرگرمیوں، عوامی خدمت کے پروگراموں اورعوامی مفاد سے متعلق مسائل کومیڈیا اورڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مؤثراندازمیں عوام تک پہنچانے کی مسلسل کوشش کریں گے۔
دہلی اردو اکادمی کے زیراہتمام’’نئے پرانے چراغ‘‘ پانچ روزہ ادبی اجتماع کا آغاز، دہلی کے بزرگ ونوجوان شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرز کا مجمع
’’نئے پرانے چراغ‘‘ کا بنیادی مقصد اردو زبان وادب کی مختلف اصناف سے وابستہ اہلِ قلم کو ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں نئی نسل کے تخلیق کاروں کو سینئر شعرا وادبا کے تجربات سے استفادہ کا موقع مل سکے اور دہلی کی دیرینہ ادبی روایت کو نئی فکر، تازہ امکانات اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ پانچ روزہ اس اجتماع کے دوران مختلف ادبی نشستیں، سمینار اور مشاعرے منعقد ہوں گے، جن میں بڑی تعداد میں شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرزاپنی تخلیقات اور تحقیقی کاوشیں پیش کریں گے۔
بہار کے سپول میں کیرتن کر رہے لوگوں کو تیز رفتار کار نے روند ڈالا، 5 افراد ہلاک، مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ کا اعلان
حادثے میں بھونیشوری یادو، رام چندریادواورکرشنا ساہ شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں کوفوری طورپرصدراسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران بھونیشوری یادواوررام چندریادو نے دم توڑدیا۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی۔ کرشنا ساہ کا علاج جاری ہے۔ علاج کے دوران دومزید افراد کی موت کی خبرملتے ہی متوفین کے اہل خانہ اوردیگرلوگوں میں غم وغصہ پھیل گیا۔
’ٹرول کرنا بند کرو‘، کریتی سینن کی حمایت میں آئے راہل گاندھی، کہا- خواتین کیا پہنتی ہیں، یہ ان کی پسند
سوشل میڈیا پراب اس اشتہار سے متعلق یوزرس (صارفین) الگ الگ گروپ میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ایک طبقہ اداکارہ کے ڈریس سے متعلق انہیں ٹرول کررہا ہے جبکہ کئی لوگوں نے کریتی سینن کی حمایت کی ہے۔ اسی فہرست میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
مونگیریونیورسٹی کا نام بدلنے کی تیاری، سری کرشن سنگھ کے نام موسوم کرنے کی تیاری؟ ڈاکٹرسی پی ٹھاکر کی قیادت میں گورنرسید عطا حسنین سے ملاقات میں وفد کا بڑا مطالبہ
میمورنڈم میں بہار کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اصلاحات کی تجویزبھی پیش کی گئی۔ وفد نے کلاس روم میں طلبہ کی کم ازکم 50 فیصد جسمانی حاضری کوسختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ تدریس اورطلبہ کی تعلیم کا معیاربہترہوسکے۔





