Babar Azam Champions Trophy 2025: چمپئنزٹرافی 2025 کا 19 فروری سے آغازہونا ہے۔ اس سے ٹھیک پہلے پاکستان کے سینئرکھلاڑی بابراعظم نے ایک معاہدہ دستخط کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بابراعظم کوایک کمپنی کے بلّے سے کھیلنے پرتقریباً 7 کروڑ روپئے ملیں گے۔ بابراعظم نے چمپئنزٹرافی سے ٹھیک پہلے یہ معاہدہ دستخط کئے ہیں۔ اس بار چمپئنس ٹرافی کا انعقاد پاکستان اوریواے ای میں ہونا ہے۔ بابراعظم کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم نے بھی اس کے لئے کمر کس لی ہے۔
پاکستان کی ایک نیوزویب سائٹ پرو پاکستان کی خبرکے مطابق، بابراعظم نے سی اے اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ وہ اب اس کمپنی کے لگے اسٹیکروالے بلّے سے کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے۔ بابراعظم کواس کے لئے کمپنی سالانہ تقریباً 7 کروڑ روپئے دے گی۔ بابراعظم کے بلّے کواس سے پہلے انگلینڈ کی ایک کمپنی اسپانسرکرتی ہے۔ تاہم اس کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے، لہٰذا اب بابراعظم سی اے اسپورٹس کے ساتھ جڑگئے ہیں۔
View this post on Instagram
بابراعظم کروڑوں روپئے کی کریں گے کمائی
کسی بھی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کومیچ فیس کے ساتھ ساتھ اور بھی طرح کے فنڈس ملتے ہیں، لیکن پلیئرس کی سب سے زیادہ کمائی برانڈ انڈورسمنٹ سے ہوتی ہے۔ ٹیم انڈیا کے عظیم کھلاڑی وراٹ کوہلی اشتہار سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ بابراعظم کی بھی اچھی کمائی ہے۔ وہ سی اے اسپورٹس کے ساتھ جڑگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، یہ برانڈ انہیں بلّے پر اپنا اسٹیکرلگانے کے لئے تقریباً 7 کروڑ روپئے سالانہ دے گا۔
چمپئنس ٹرافی میں پاکستان کا کچھ ایسا ہوگا شیڈول
چمپئنس ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ ٹورنا منٹ کا پہلا میچ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کا ٹورنا منٹ میں دوسرا میچ ہندوستان سے ہوگا۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان 23 فروری کومیچ کھیلا جائے گا۔ وہیں پاکستان کا تیسرا میچ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ مقابلہ 27 فروری کومنعقد ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔