Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ نے لکھنؤ کے جیامئو میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہاؤسنگ یونٹ کی تعمیرپرروک لگانے کا حکم دیا۔ یہ تنازعہ مختارانصاری کے بیٹے عباس انصاری کے زمین کی ملکیت کے دعوے سے متعلق ہے۔ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کواس کیس کی جلد سماعت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک سبھا الیکشن کے لئے تھا، الیکشن ختم ہوچکا ہے تو الائنس بھی ختم ہوگیا۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے درمیان آج ایک بڑا حادثہ سامنے آیا ہے۔ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے متعلق سنجے راؤت نے انکشاف کیا ہے۔ وہیں آدتیہ ٹھاکرے نے بھی دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔

سلمان خان کے والد سلیم خان اپنے انٹرویومیں واضح طورپربات کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ سلیم خان اکثردل کھول کربات کرتے ہیں اور اپنے بچوں سے متعلق حساس موضوعات پربھی کھل کراپنی رائے رکھتے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان سے ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم نے ملاقات کی ہے۔

ون نیشن، ون الیکشن سے متعلق بدھ کو ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن سے متعلق حکومت کی جودلیل ہے کہ اس سے الیکشن میں خرچ کم ہوگا، اس کا کیا اسٹیمیٹ ہے؟ کیسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ خرچ کم ہوگا؟

پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا کام پورا نہیں ہوسکا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے لئے پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا تعمیری کام اگست 2024 میں شروع ہوا تھا، اسے 31 دسمبر تک پورا کرلینا تھا۔

دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ اس غلطی کونہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اینٹی انکمبنسی کی وجہ سے دہلی کی عوام میں اب کانگریس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مہاراشٹرمیں شرد پواراوراجیت پوارگروپ کے ایک ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس درمیان سنجے راؤت نے حیران کرنے والا دعویٰ کیا ہے۔