Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
India beat Sri Lanka in Galle Test: ٹیم انڈیا نے 165 رنوں سے جیتا گال ٹسٹ، مانوستھار نے رقم کی تاریخ، دیودت پڈیکّل نے ادا کیا اہم کردار
ہندوستان نے سری لنکا کو 165 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ چوتھی اننگ میں سری لنکا کو 372 رنوں کا ہدف ملا تھا، اس کے جواب میں وہ صرف 206 رن ہی بناسکی۔ یہ ٹسٹ تاریخ میں ہندوستان کی سری لنکا پرمسلسل 9ویں جیت ہے۔ سری لنکا کو آخری بارٹیم انڈیا پر2015 میں کوئی ٹسٹ جیت نصیب ہوئی تھی۔
CJP Ultimatum to West Bengal Govt: شیخ عبدالحفیظ کے والد کی موت کے بعد سی جے پی کا بنگال حکومت کو10 دنوں کا الٹی میٹم، 4 بڑے مطالبات حکومت کے سامنے پیش
کاکروچ جنتا پارٹی کے نیشنل کو-کنوینر آشوتوش رانکا نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ عبدالحفیظ (عبدل) کے والد کی موت کے ذمہ دار تمام افراد کو گرفتار کیا جائے اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ سی جے پی نے عبدل پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان کو ’سچا محب وطن‘ قرار دیا اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پارٹی نے ریاستی حکومت کے سامنے 4 اہم مطالبات بھی رکھے ہیں۔
Missile alert in Dubai after several weeks: کئی ہفتوں بعد دبئی میں میزائل الرٹ، یو اے ای میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربتایا کہ علاقے میں سنائی دینے والی تیز آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں کوہوا میں ہی تباہ کیے جانے کی وجہ سے تھیں۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ وہ کسی بھی خطرے کا جواب دینے اورمتحدہ عرب امارات کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
Satyendar Jain Arrested: عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین گرفتار، اے سی بی کی بڑی کارروائی
اے سی بی نے سابق سی ای اودہلی جل بورڈ ادت پرکاش رائے (آئی اے ایس)، سابق کنٹریکٹ کنسلٹنٹ، دہلی جل بورڈ انکت شریواستو، پروپرائٹر ایم/ایس انٹرپرائزز ناگیندر یادو، مالک ایم/ایس یوروٹیک انوائرنمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ راجا کمارکّرا اور پروپرائٹر ایم/ایس کریٹرپنکج ورما کو بھی گرفتارکیا۔ 11 مئی 2024 کو پروینشن آف کرپشن ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعات میں درج کیا گیا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار مہتاب عالم رضوی کی تقرری پر سوال، مرکزی اقلیتی ادارہ کے وقار پر سوال، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے حیران
شکایت کنندہ کے مطابق، دستیاب دستاویزات تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربے، اور سروس کی تفصیلات کے حوالے سے کچھ تضادات کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان تضادات کی تصدیق کے لیے، شکایت کنندہ نے رضوی کی اصل درخواست، سی وی، تجربہ سرٹیفکیٹ، ڈگریاں، مارک شیٹس، اور بھرتی کے وقت اس کے ذریعہ جمع کرائے گئے دیگر دستاویزات کو ریکارڈ پر رکھنے اور جانچنے کی کوشش کی ہے۔
Independence Day 2026: ’’جشنِ آزادی کے نام، ایک شام‘‘، شعری نشست میں شعرا نے پیش کئے وطن سے محبت کے جذبات
صدارتی خطاب میں راجہ بھائی نے کہا کہ جس آزاد فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا عطیہ ہے۔ اب مادرِ وطن کی ترقی اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے خون کی ایک ایک بوند وطن کے لیے وقف ہے۔ ملک کی ترقی ہی ہماری ترقی ہے۔
UGC NET 2026: تین مضامین کے دوبارہ ہوں گے امتحان، تحقیقات کے بعد این ٹی اے کا بڑا فیصلہ، جانئے پوری تفصیل
یوجی سی نیٹ-2026 سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ یہاں این ٹی اے (نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی) انگلش، کامرس اورسوشیولوجی مضامین کی دوبارہ امتحان کراسکتا ہے۔ ان تینوں مضامین کی پروویژنل آنسر کی ابھی تک جاری نہیں کی گئی، جبکہ دیگرمضامین کی آںسرکی جاری ہوچکی ہے۔
یوم آزادی اور مجاہدین آزادی کی تاریخ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں؟ اشتیاق ایوبی نے اٹھایا بڑا سوال
جنگ آزادی 1857 کے کچھ ناموں کا تذکرہ کیا جاتا ہے، جیسے رانی لکشمی بائی، نانا پیشوا راؤ، تاتیا ٹوپے، منگل پانڈے وغیرہ۔ لیکن یہ سبھی لوگ جن کی قیادت میں لڑے اس بہادر شاہ ظفر اور جنرل بخت خان کا نام کہیں سننے ملتا ہے؟ مولانا کفایت علی کافی کا نام کبھی لال قلعے سے سنائی دیا؟ مولانا وہاج الدین کا نام کبھی مرادآباد میں بھی لیا جاتا ہے؟ بریلی میں کون خان بہادر خان اور مولانا رضا علی کا چرچا کرتا ہے؟ آخر یہ کیسا نظام ہے کہ ایک ہی جنگ کے مجاہدین کا نام لیا جاتا ہے اوراسی جنگ کے دوسرے مجاہدین کا نام چھوڑ دیا جاتا ہے!
Bangladesh beats Australia: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دے کر رقم کی تاریخ، کنگارووں کی سرزمین پر ہی روندا
بنگلہ دیش نے پہلے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ یہ آسٹریلیائی سرزمین پربنگلہ دیش کی پہلی ٹسٹ جیت ہے۔ 26 سالہ تیز گیند باز حسن محمود بنگلہ دیش کی اس جیت کے سب سے بڑے ہیرو رہے۔ پہلی اننگ میں ان کی خطرناک اسپیل نے ہی بنگلہ دیش کی جیت کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 6 وکٹ حاصل کرکے آسٹریلیا کو 198 رنوں پر روک دیا تھا۔
Independence Day 2026: لال قلعہ پر آزادی کے جشن میں اس بار بھی نہیں شامل ہوئے ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، جانئے کیا ہے وجہ؟
وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کے فصیل سے 80ویں یوم آزادی تقریب میں ملک کو خطاب کیا۔ وہیں اس بار بھی کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدر اور ایم پی راہل گاندھی نے شرکت نہیں کی۔





