Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ثقافتی تقریب کے اختتام پر دہلی گھرانے کے معروف قوال ارشد عدنان قطبی اوران کے گروپ نے صوفیانہ قوالیوں کی محفل سجائی۔ انھوں نے اپنی پیشکش کا آغاز’’دل دیا ہے جاں بھی دیں گے، اے وطن تیرے لیے‘‘ سے کیا بعد ازاں حب الوطنی کے موضوع پرمختلف کلام اپنے منفرد اورپُرسوزاندازمیں پیش کیے۔ قوالوں کی دل سوزآوازاورصوفیانہ رنگ نے محفل کو یادگاربنا دیا۔

ایف سی آر اے بل، پی آر ایس لیجسلیٹو ریسرچ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ایوانوں کی مجموعی طور پر 19 نشستیں مقرر تھیں اور ہر ایوان میں تقریباً 114 گھنٹے کام ہونا تھا، لیکن دونوں ایوان اس ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے۔

جماعت اسلامی ہند نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ نائب امیر ایس امین الحسن نے کہا کہ ایف سی آر اے ترمیمی بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا جانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں صاف کہا ہے کہ نومبر 2025 میں دہلی کے لال قلعہ کے پاس ہوئے حملے کے پیچھے القاعدہ ان انڈین سب کانٹینینٹ یعنی اے کیو آئی ایس کا ہاتھ تھا۔

بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن آف انکوائری نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔ کمیشن کی طرف سے پیش کردہ حقائق اورسفارشات کی بنیاد پر بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مدد اور انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

مانسون سیشن کے دوران لوک سبھا کی مجموعی طور پر 19 نشستیں ہوئیں۔ ایوان کی معمول کی کارروائی صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتی ہے، جبکہ دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک کھانے کا وقفہ رہتا ہے۔ مانسون سیشن کے دوران راجیہ سبھا کی نشستوں کی تعداد بھی لوک سبھا کے برابر، یعنی 19 رہی۔ اس حساب سے ایوان میں تقریباً 114 گھنٹے کارروائی ہونی تھی، لیکن راجیہ سبھا میں تقریباً 37 گھنٹے 24 منٹ ہی کام ہوا۔ اس طرح راجیہ سبھا میں تقریباً 76 گھنٹے 36 منٹ کارروائی نہیں ہوسکی۔

’ایمپریس‘ کے مصنف دھیرج یوکمار ہیں، جوسری دیوی کے دوست بھی رہے ہیں۔ کتاب میں سری دیوی کی زندگی، فلمی سفر، فن، جدوجہد، کامیابیوں اور ان کی دیرپا میراث کو تفصیل سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کے مطابق، سری دیوی نے کم عمری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھا اورتقریباً پانچ دہائیوں پرمحیط کیریئر میں پانچ زبانوں کی 300 فلموں میں کام کرتے ہوئے ہندوستان اور جنوبی ایشیا کی عظیم ترین فلمی شخصیات میں اپنا مقام بنایا۔

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا کے سابق قانونی مشیر اے ایس پونّنا کو وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکا سیاسی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہیں کابینی وزیرکا درجہ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بی زیڈ ضمیر احمد خان کو ہاؤسنگ، رضوان ارشد کوخوراک، شہری رسد اورامورِصارفین کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جبکہ یوٹی قادر کو اقلیتی بہبود، حج واوقاف کے ساتھ صحت وخاندانی بہبود کا محکمہ ملا ہے۔ط

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور جسونت نگر سے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ انتخابی تیاریوں میں مصروف ہونا ہوگا۔ شیوپال یادونے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے توپارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کو وزیرداخلہ جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

سماج وادی پارٹی نے چندہ کی چوری سے متعلق آج ایک بارپھر پارلیمنٹ احاطے میں انوکھا احتجاج کیا۔ ممبران پارلیمنٹ چندے کی بوری لے کرآج پارلیمنٹ پہنچے۔ احتجاج کے دوران ایس پی ایم پی ڈمپل یادو نے کہا، "یہ لوگ سناتن دھرم کی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے آستھا (عقیدت) کے نام پرچوری کی ہے۔"