Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں ہوئے احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کئے جانے سے متعلق کہا کہ طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال غلط ہے۔ طلبا کو پُرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔

جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی نیائے منچ کے طلبا لیڈردیویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ لاکھوں طلبا کا درد باہرنکل کرآیا ہے۔ یہ آندولن رکنے والا نہیں ہے۔ یہ ایک عوامی احتجاج بن گیا ہے۔

مہاراشٹر کے سیاسی گلیارے میں قیاس آرائیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور اس کی وجہ آج این سی پی (ایس پی) کے سبھی 8 اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم مودی سے ہونے والی ملاقات ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ شرد پوار اوربی جے پی کے درمیان آخرکارکیا رضامندی بن رہی ہے۔

 وزیرداخلہ امت شاہ طلبا پر لاٹھی چارج کے موضوع پر جواب دینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ وہ لوک سبھا میں اس کا جواب دیں گے۔ اسپیکر اوم برلا جلد ہی ان کے جواب کے لئے وقت متعین کریں گے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے ایوان میں طلبا پرلاٹھی چارج سے متعلق معاملے پر بیان دینے کے مطالبہ کے ساتھ کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر طویل عرصے سے بلرام پورکی سیاست میں ایک بااثرنام رہے ہیں۔ خاص طور پر تلسی پورعلاقے میں ان کی سیاسی گرفت اورسرگرمیاں ہمیشہ زیربحث رہی ہیں۔ گزشتہ تقریباً 4 برس سے قتل کے اس معاملے کی وجہ سے ان کی سیاسی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں۔ اب عدالت سے بری ہونے کے بعد ان کے لیے دوبارہ فعال سیاست میں واپسی کی راہ آسان ہو سکتی ہے۔

میٹنگ میں شامل نہ ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ وجے حکومت کاویری جل تنازعہ جیسے اہم موضوع سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔ میٹنگ میں ڈی ایم کے کے 30، اے آئی اے ڈی ایم کے کے 4، پی ایم کے، ایم این ایم اورڈی ایم ڈی کے کے ایک ایک رکن نے شرکت نہیں کی۔

جمعہ کو بھی حکومت کے نمائندہ وفد نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے دوسرے گروپ کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی، لیکن اس ملاقات میں بھی کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا تھا۔ ہفتہ کو ایک بار پھر بات چیت ہوئی، تاہم اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگرچہ حکومت اور طلبہ کے درمیان بات چیت کے تمام راستے اب بھی کھلے ہوئے ہیں، لیکن طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کی حمایت میں جے ایل کے ایم لیڈر دیویندر ناتھ مہتو گزشتہ 6 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بھارت اورسری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جانی ہے۔ ٹیم انڈیا اس سیریز کے لئے سری لنکا پہنچ چکی ہے۔ اس درمیان ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سائی سدرشن سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر سائی سدرشن کی جگہ کسے ٹیم انڈیا میں شامل کیا جائے گا۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا کہ ان کے مخالفین نے شام کی طرز پر48 گھنٹے کے اندر ایران پر قبضہ کرنے کا مکمل منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم ایران نے اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ پزشکیان کے مطابق موجودہ حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران کواتنی آسانی سے کمزوریا غیرمستحکم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے راستے پر مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

 ٹی ایم سی کے باغی رکن پارلیمنٹ اورسابق کرکٹر یوسف پٹھان نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرکے اپنے پارلیمانی حلقہ کی ترقی اورعوام کی پریشانیوں سے متعلق موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ خلیل الرحمٰن اورابوطاہرخان بھی موجود رہے۔