Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


چمپئنزٹرافی کا معاملہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے، جس نے اب ایک نیا موڑلے لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے پاکستان کا ایک بڑا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

مہاراشٹرمیں 4 دسمبر کو بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے بی جے پی نے آبزروروں کی تقرری کردی ہے۔

کسانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا پولیس کے ایڈیشنل کمشنرلاء اینڈ آرڈرشیوہری مینا نے کہا کہ کسانوں سے مسلسل بات چیت چل رہی ہے۔ انہیں سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، پھر بھی نہیں مانے توآگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء راجو رام چندرن اور ورندا گروور اس قانون کے حق میں اپنے دلائل پیش کریں گے۔

یوپی ایس سی ٹیچراور موٹیویشنل اسپیکراودھ اوجھا آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ پارٹی دفترمیں آج انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پارٹی جوذمہ داری دے گی، میں اس کا نبھاؤں گا۔

متحدہ کسان مورچہ (سنیکت کسان مورچہ) نے دہلی تک مارچ کا اعلان کیا۔ متحدہ کسان مورچہ میں کسانوں کی 10 مختلف تنظیمیں ہیں۔ آج تقریباً 40 سے 45000 کسان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لئے نوئیڈا کے مہا مایا فلائی اوورسے دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔ اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس نے کسانوں کے مارچ کے پیش نظرروٹ ڈائیورژن پلان نافذ کیا ہے۔

نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد مہا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین بچانے کی ضرورت ہے، کیونکہ آئین کے ذریعہ ہی ہمیں تمام حقوق ملے ہیں،آئین بچانے کے لئے سبھی کو متحد ہونا پڑے گا۔

رام لیلا میدان میں منعقد مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی مامن خان نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت وقف بورڈ کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، تا ہم حکومت کو اس سازش میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

رام لیلا میدان میں منعقد مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ادت راج  نے کہا کہ 1921 میں برٹش حکومت نے وقف کے لئے قانون بنایا تھا. یہ کانگریس نے نہیں بنایا تھا۔

اروند کیجریوال پر ہوئے اس حملے سے متعلق عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو گھیرا ہے۔ وزیرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جو حملہ ہوا تھا، اس میں بی جے پی کے لوگ تھے۔