Bharat Express

KRK Shocking Claims: نشے میں دھت کپل شرما گھر کے باہرکر رہے تھے ہنگامہ! گارڈ نے مارا تھا تھپڑ، حیران کن انکشاف

کمال راشد خان نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں میکا سنگھ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکارکو اگلے دن اپنے گھربلایا، لیکن میکا سنگھ نہیں آئے۔

KRK Shocking Claims: کچھ دن پہلے، میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ تقریباً ایک دہائی پہلے جب انہوں نے کپل شرما اور کمال راشد خان (کے آرکے) کے درمیان ملاقات کا انتظام کیا تھا، تو وہ کے آرکے کو مارنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ گلوکار نے بتایا کہ اس حادثہ کے دوران وہ کے آرکے سے ناراض تھے۔ حالانکہ میکا سنگھ کے اس انکشاف کے بعد خود ایک نقاد بتانے والے کے آرکے نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔ آئیے آپ کو یہ بتاتے ہیں۔

میکا سنگھ سے متعلق کمال راشد خان نے کیا کہا؟

کمال راشد خان نے اس معاملے میں اپنی بات یوٹیوب چینل پر ویڈیو کے ذریعہ سے رکھی۔ انہوں نے میکا سنگھ کو”گدھے جیسے گلوکار“ کہہ کرطنزکیا اورانہیں ”اَن ایجوکیٹیڈ“ (غیرتعلیم یافتہ) بتایا۔ کے آرکے نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں میکا سنگھ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکار کو اگلے دن اپنے گھربلایا، لیکن میکا سنگھ نہیں آئے۔ کے آرکے کے مطابق، میکا سنگھ کو ڈر تھا کہ وہ ان کا اغوا کرلیں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ میکا سنگھ کوئی خاص شخص نہیں ہیں، جو انہیں اغوا کرنے کا کوئی فائدہ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KRK (@kamaalrkhan)

باہرنکالنے کے لئے مارے تھپڑ

کمال راشد خان نے میکا سنگھ کے کپل شرما سے متعلق کئے گئے دعووں کی بھی تردید کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب کپل شرما اور میکا سنگھ ان کے گھرآئے تھے تو رات ہوچکی تھی اور دونوں نشے میں تھے۔ دونوں نے کے آرکے سے ملنے کی ضد کی تھی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو انہیں باہر نکالنے کے لئے تھپڑ مارنے پڑے۔ کے آرکے کے مطابق، دونوں نے ان کے گھر کے باہر تصاویرکھینچیں اور جب وہ جانے سے انکار کررہے تھے تب سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ہٹایا۔

کمال راشد خان کا کہنا ہے کہ اگلے دن میکا سنگھ نے اپنے نشے کی حالت میں ہونے کے لئے معافی مانگی اورانہوں نے گلوکار کو وارننگ دی کہ اگرایسا ہوا تو آگے کی بات چیت نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے بعد میکا سنگھ نے مبینہ طور پر کے آرکے سے معافی مانگی اور دونوں کے درمیان معاملہ ختم ہوگیا۔

Also Read