Bharat Express

Delhi polls:سہ پہر 3 بجے تک دہلی میں 46.55 فیصد ووٹنگ، مسلم اکثریتی حلقہ مصطفی آباد میں سب سے زیادہ لوگوں نے کیا حق رائے دہی کا استعمال

دہلی میں 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں کس کی حکومت بنے گی ؟ یہ تو 8 فروری کو پتہ چلے گا، جب ووٹوں کی گنتی ہوگی، لیکن ووٹنگ کا فیصد بہت کچھ بتا رہا ہے۔

سہ پہر 3 بجے تک دہلی میں 46.55 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی: دہلی میں 70 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے ۔ سہ پہر 3 بجے تک 70 اسمبلی سیٹوں پر 46.55 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی ضلع کی نشستوں پر رائے دہندگان سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ یہاں کی مسلم اکثریتی مصطفی آباد اسمبلی سیٹ پر اب تک سب سے زیادہ 56.12 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ سیلم پور میں 54.29 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

دہلی میں 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں کس کی حکومت بنے گی ؟ یہ تو 8 فروری کو پتہ چلے گا، جب ووٹوں کی گنتی ہوگی، لیکن ووٹنگ کا فیصد بہت کچھ بتا رہا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ووٹنگ کا فیصد بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی جیسے علاقوں میں ووٹنگ کا فیصد کافی زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 گزشتہ انتخابات میں ووٹنگ کا کیا تھا ووٹ فیصد ؟

دہلی میں اسمبلی انتخابات میں عام طور پر اچھی ووٹنگ ہوتی ہے۔ ووٹنگ کا تناسب عام طور پر 60 فیصد سے زیادہ ہوتا ہے۔ 2015 اور 2020 کے گزشتہ انتخابات اس کے گواہ ہیں۔ 2015 کے انتخابات میں، دہلی میں زبر دست ووٹنگ ہوئی تھی ، جب تقریباً 67.47 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد، 2020 میں دہلی میں ہوئے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد تھوڑا سا کم ہوا… یہ 62.60 فیصد رہا۔ اس بار ریکارڈ کی گئی کل ووٹنگ فیصد بھی بہت سے اشارے دے گی۔ تاہم اس بار الیکشن کمیشن نے دہلی میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے بدھ کا دن منتخب کیا ہے۔ عام طور پر جب ویک اینڈ پر ووٹنگ ہوتی ہے تو کچھ لوگ ویک اینڈ منانے نکل جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔