Bharat Express

وزیر اعظم مودی نے مہا کمبھ میں لگائی ڈبکی … کہا- سنگم میں اسنان کرنا ایک روحانی لمحہ ہے… میں عقیدت کے احساس سے ہوگیا لبریز

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے مہا کمبھ اسنان کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میں آنے کے بعد وہ خود کو خوش نصیب محسوس کرتے ہیں۔ سنگم میں اسنان کرنا یہ روحانی لمحہ ہے اور اس میں شرکت کرنے والے لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی عقیدت کے جذبات سے لبریز تھا۔

وزیر اعظم مودی نے مہا کمبھ میں لگائی ڈبکی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ (5 فروری) کو پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں پوتر ڈبکی لی۔ پی ایم مودی نے تروینی سنگم میں اسنان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زعفرانی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ اس کے گلے میں اور ہاتھ میں رودرکش کی مالا تھی۔ پی ایم مودی نے منتروں کے جاپ کے درمیان سنگم میں اسنان ڈبکی لی۔

پی ایم مودی نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکس  پر پوسٹ کرکے مہا کمبھ  اسنان کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میں آنے کے بعد وہ خود کو خوش نصیب محسوس کرتے ہیں۔ سنگم میں اسنان کرنا یہ ایک روحانی لمحہ ہے  اور اس میں شرکت کرنے والے لاکھوں لوگوں کی طرح، میں بھی عقیدت کے احساس سے بھر گیا۔  گنگا سب کو امن، حکمت، اچھی صحت اور ہم آہنگی عطا کرے۔

آج صبح وزیر اعظم کا طیارہ بمراولی ہوائی اڈے پر پہنچا، جہاں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دونوں نائب وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے پی ایم مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی پی ایس ہیلی پیڈ پہنچے۔ وہاں سے ان کا قافلہ اریل کے وی آئی پی گھاٹ پہنچا، جہاں سے وہ کشتی کے ذریعے سنگم پہنچے اوراسنان کی مذہبی رسم مکمل کی۔

26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

13 جنوری سے شروع ہونے والے مہا کمبھ میں اب تک 30 کروڑ سے زیادہ لوگ اسنان کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم سے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ، نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی مہا کمبھ میں اسنان کیا۔ اس کے علاوہ بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسار نمگیل وانگچک سمیت بیرون ملک سے بھی بہت سے عقیدت مندوں نےڈبکی لگا ئی ۔ یہ عظیم الشان تقریب 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔ یوپی حکومت کے تخمینہ کے مطابق سال کے آخر تک مہا کمبھ میں 45 کروڑ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔