Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


آج بھی اداکارہ ہیما مالنی سے متعلق کچھ قصے ایسے ہیں، جن کے بارے میں یا تو لوگ نہیں جانتے یا پھر بہت کم لوگوں کو ان کے بارے میں پتہ ہے۔ آج ایک ایسا ہی قصہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں۔

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہندوستان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے روایتی بیلیٹ پیپر پرلوٹنا چاہئے۔

آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے کھولنے والے اسٹارتیز گیند باز محسن خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ شادی کی جانکاری شیئرکی۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اور 12 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ شندے داخلہ اور شہری ترقیادت جیسی اہم وزارت بھی شیوسینا کے لئے چاہتے ہیں۔

مہاراشٹرکے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور جتیندر اوہاڈ کی جمعہ کے روز ملاقات ہوئی۔ جتیندراوہاڈ مسلسل ایکناتھ شندے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں سنت چنمے کرشن داس کی گرفتاری سے متعلق تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے بڑھتے ہوئے تشدد اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ میں اقتدار حاصل کرنے والے لوگ ہر علاقے میں ناکام ہورہے ہیں۔

جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے مزید وقت کا مطالبہ کرتے ہوئے مدت کار بڑھانے سے متعلق تجویزلوک سبھا میں پیش کی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

ہیمنت سورین نے 14 ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا ہے۔ انہیں گورنرسنتوش کمارگنگوارنےعہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔

نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندرشیکھرآزاد نے کہا کہ اگربودھ طبقے کے لوگ بھی عدالت چلے جائیں اور ہندو مندروں کے نیچے بودھ مٹھوں کے سروے کا مطالبہ کرنے لگیں، تب حکومت کیا کرے گی؟ کیا تب بھی عدالت کا رخ یہی رہے گا۔