Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


شمال-مغربی دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں ایک بار پھردھماکہ کی خبر ہے۔ یہاں ایک ماہ پہلے سی آرپی ایف اسکول کے پاس ہلکی شدت کا دھماکہ ہوا۔

اڈانی اورسنبھل موضوع پرآج بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے وقفہ سوال میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوں، بلکہ لڑنے والا ہوں۔ میں نے پی ایم مودی سے واضح کردیا ہے کہ میری وجہ سے مہاراشٹر میں حکومت بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ میں پی ایم مودی-امت شاہ کے فیصلے کا احترام کروں گا۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بی جے پی ہائی کمان کے فیصلے کی وہ مخالفت نہیں کریں گے۔

ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گواسکرٹرافی کے تحت پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جارہی ہے۔ سیریزکے دوسرے مقابلے میں بھی ہندوستانی تیزگیند بازمحمد شمی نہیں دکھائیں دیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکے پلیسیزآف ورشپ ایکٹ کی وضاحت پر بھی برہمی کا اظہارکیا۔

شیوسینا کے لیڈرایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے، میں اس کو قبول کروں گا۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سیزفائر ک اعلان ہوچکا ہے، جلد ہی اسرائیلی فوجی لبنان سے لوٹ جائیں گے۔ 30 ستمبر سے اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی حملے کی شروعات کی تھی اور تقریباً 2 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم ایسی کیا وجہ ہے کہ تمام عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں سیز فائر سے انکار کرنے والے نیتن یاہو کو اس معاہدے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ سنبھل میں جو بھی کچھ ہوا، اس کے لئے پوری طرح سے پولیس انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ وہاں جو حرکت کی گئی، اس کے ذمہ دارکے کے بشنوئی اورانوج چودھری ہیں۔

مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ صرف اپنی سیاست کے لئے کانگریس اسے ایک مدعا بنا رہی ہے۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف کوئی ثبوت ہی نہیں ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حامی 24 نومبرسے عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ میں کئی کارکنان کی جان جاچکی ہے۔