Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی کے جنترمنترپرسی جے پی کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے لئے کھانے کا انتظام کرنے والے جنید ملک نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے دہلی اورغازی آباد پولیس پرغیرقانونی حراست، دھمکانے اوراہل خانہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ پولیس کی مبینہ بربریت کوروکنے اورکسی بھی طرح کی تحقیقات قانونی دائرہ کارمیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عدالت نے سبھی ریاستوں کی پولیس کوان کے یہاں درج ایف آئی آر کی جانچ جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگلی سماعت تک مظاہرین کے خلاف گرفتاری جیسی کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

این سی پی اور این سی پی-ایس پی کے اتحاد کے بارے میں بات چیت کے درمیان، شرد پوار نے واضح کیا ہے کہ دونوں گروپ کے انضمام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ شرد پوار کے بیان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چچا-بھتیجے کے دونوں گروپوں کے ساتھ آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر ہوئے احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے لاٹھی چارج پر کہا کہ معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے جوابدہی طے کرنے کی بات بھی کہی۔

جنترمنتر پرہوئے احتجاجی مظاہرہ کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کے لئے مضبوط قانونی سیکورٹی اور واضح گائیڈ لائن کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں تشدد بھڑکانے والوں کے احتساب اورپولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئے یکساں رہنما خطوط تیارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بہار کی سمراٹ چودھری کی  حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے تک درج سبھی معاملات میں گرفتاراورزیر حراست افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

سینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف مجوزہ کارروائی پرفی الحال عبوری روک لگا دی گئی ہے۔ مراد آباد منڈل کے کمشنرنے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) رام پورکے حکم پرعبوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد فی الحال یونیورسٹی کے خلاف بلڈوزرکارروائی نہیں ہوگی۔

اپنی آئندہ سیریز میں ٹیم انڈیا پوری طرح تبدیل نظرآئے گی۔ ہندوستان کو اب سری لنکا سے ٹورنا منٹ کھیلنا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے ایک یاد دو نہیں بلکہ 14 کھلاڑی تبدیل نظرآئیں گے۔

ترجمان سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا- "ہمیں متعدد رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں کہ آسام، مغربی بنگال اور بہار جیسی ریاستوں میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ طلباء اور دیگر مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے یا گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں اس پر گہری تشویش ہے،" سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔