Bharat Express

Maharashtra BMC Election: مہاراشٹر بی ایم سی الیکشن اکیلے لڑے گی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی؟ سنجے راؤت کے بیان سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ

رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اوردیگرپارٹی لیڈران کے درمیان بی ایم سی الیکشن (اکیلے لڑنے سے متعلق) بات چیت جاری ہے۔ کارکنان چاہتے ہیں کہ پارٹی اکیلے الیکشن لڑے۔

سنجے راؤت نے بی ایم سی الیکشن اپنے دم پر لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔

ممبئی میں بریہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے الیکشن سے متعلق شیوسینا یوبی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے بیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سنجے راؤت نے ہفتہ (21 دسمبر) کواشارہ دیا کہ شیوسینا (یوبی ٹی) بی ایم سی الیکشن اکیلے لڑ سکتی ہے۔

سنجے راؤت نے صحافیوں سے کہا کہ پارٹی کارکنان مقامی بلدیاتی الیکشن میں تنظیم کے اکیلے لڑنے پرزور دے رہے ہیں کیونکہ لوک سبھا یا ریاستی اسمبلی الیکشن کے مقابلے اس باردعویدارزیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اوردیگرپارٹی لیڈران کے درمیان بی ایم سی الیکشن (اکیلے لڑنے سے متعلق) بات چیت جاری ہے۔ کارکنان چاہتے ہیں کہ پارٹی اکیلے الیکشن لڑے۔

25 سال کیا راج

غیرمنقسم شیوسینا کا 1997 سے 2022 تک مسلسل 25 سال تک بی ایم سی پرکنٹرول تھا۔ بی ایم سی کے سابقہ ​​منتخب نمائندوں کی میعاد مارچ 2022 کے اوائل میں ختم ہوگئی تھی۔ سنجے راوت نے کہا کہ ممبئی میں پارٹی کی طاقت ناقابل تردید ہے۔

مہا وکاس اگھاڑی میں رہے گا اتحاد؟

انہوں نے کہا کہ اگرہمیں ممبئی میں (اسمبلی الیکشن کے دوران) لڑنے کے لئے مزید سیٹیں ملتیں توہم انہیں جیت لیتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممبئی کوجیتنا ضروری ہے، ورنہ یہ شہرمہاراشٹرسے الگ ہوجائے گا۔ سنجے راؤت نے یہ بھی کہا کہ یہاں تک کہ جب (غیرمنقسم) شیوسینا کا بی جے پی کے ساتھ الائنس تھا، تب بھی ہم نے بی ایم سی اوردیگربلدیاتی الیکشن آزاد طورپرلڑے تھے۔ ہم ایسا کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پنے، پنپری-چنچوڈ اورناسک کارپوریشن میں مہا وکاس اگھاڑی برقرار رہے گا۔

ہم اتحاد کے تحت لڑیں گے الیکشن: شندے گروپ

نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شیوسینا آئندہ سال ہونے والے بی ایم سی الیکشن برسراقتدارمہایوتی کے تحت لڑے گی۔ شیوسینا سربراہ ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ بی ایم سی الیکشن سبھی 227 میونسپل کارپوریشن وارڈ میں مہایوتی (اتحاد) کے طورپرلڑا جائے گا۔ بی جے پی، شیوسینا اوراین سی پی مہایوتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔