Bharat Express DD Free Dish

shiv sena UBT

ناسک میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سینئر لیڈر ببن راؤ گھولپ اورسدھاکربڈگجرسمیت کئی لیڈران نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ اس سے آئندہ الیکشن سے پہلے بی جے پی کو مضبوطی ملے گی۔

آپ کو بتادیں کہ ایک اخبار کی کٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے موجودہ حکومت اور بی ایم سی کو ٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن یہ اخباری کٹنگ اس وقت کی ہے جب سنیل پربھو بی ایم سی کے میئر تھے

شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ اگرمیں ہی بھاگ جاتا تواورلوگ بھاگ جاتے۔ میں جو بھی ہوں اپنی پارٹی کی وجہ سے ہوں۔ میں بھاگ کرنہیں جاسکتا۔

سنجے راؤت کی کتاب ’’ہیل ٹوہیون‘‘ نے مہاراشٹرکی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے۔ کتاب میں ای ڈی کی کارروائی، اراکین اسمبلی کا پارٹی بدلنا اوربی جے پی لیڈران پرالزام کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کتاب میں رویندر وائیکرجیسے لیڈران کے بحران اور ادھو ٹھاکرے کی مایوسی کا بھی ذکرہے۔

مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں راج ٹھاکرے کے اگلے قدم سے متعلق تعطل برقرار ہے۔ اس درمیان سنجے راؤت نے راج ٹھاکرے سے اتحاد پر کہا کہ سب کچھ پٹری پرہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ وقف ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کے بعد بی جے پی اب اپنے ’’دوستوں‘‘ کے لیے عیسائیوں، جینوں، بدھوں اور یہاں تک کہ ہندو مندروں کی زمینوں پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے شیوسینا یو بی ٹی کے ساتھ ساتھ نوین پٹنایک کی قیادت والی بی جے ڈی پر بھی دباؤ بنایا تھا اور لوک سبھا میں وقف بل پر حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔

سنجے نروپم نے وقف ترمیمی بل پرشیوسینا (یوبی ٹی) کی مخالفت کومسلم ووٹ بینک کی سیاست قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ادھوٹھاکرے نے ہندوؤں کو نظراندازکرکے کانگریس کی راہ پکڑلی۔

شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت کی نظر وقف بورڈ کی زمین پر ہے اور مستقبل میں وہ مندروں، گرجا گھروں اور گوردواروں کی زمین پر بھی نظریں گڑا سکتی ہے۔

شیوسینا یوبی ٹی کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا کہ حکومت کے قول وفعل (کتھنی اورکرنی) میں فرق ہے۔ ابھی سوغات مودی چل رہا تھا۔ اب سوغات وقف بل آگیا ہے۔