وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ پر پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی کا یہ دورہ 40 سالوں میں کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا جدہ کا پہلا دورہ ہے۔ پی ایم مودی آج سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ولی عہد کی دعوت پر ہونے والے اس دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے کی امید ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے اس دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی دوسری میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی جب جدہ پہنچے تو انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ بھارتی کمیونٹی کے لوگوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
Landed in Jeddah, Saudi Arabia. This visit will strengthen the friendship between India and Saudi Arabia. Eager to take part in the various programmes today and tomorrow. pic.twitter.com/Y1HNt9J4nG
— Narendra Modi (@narendramodi) April 22, 2025
دوستی مزید مضبوط ہوگی: پی ایم مودی
سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ میں سعودی عرب کے جدہ پہنچ گیا ہوں۔ اس دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ میں آج اور کل مختلف پروگراموں میں شرکت کا منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایف15لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو خصوصی اعزاز کے طور پر سیکورٹی فراہم کی۔ وزارت خارجہ نے پی ایم مودی کے طیارے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے سعودی جیٹ طیاروں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
