Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح
نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان، محققین، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور صنعت کے نمائندے کریں گے شرکت۔ کانکلیو میں ’گلوبل کنیکٹ نیٹ ورکنگ ایونٹ‘ کے نام سے ایک نئی پہل بھی شامل ہے۔
PM Modi To Inaugurate Banas Dairy: وزیراعظم مودی 30 اکتوبر کو گجرات میں بناس ڈیری کے 31 کروڑ روپے کے روبوٹک گودام کا کریں گے افتتاح
بناس ڈیری نے مالی سال 2024-25 میں 21,200 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ ادارے کے مطابق، اس کی مجموعی آمدنی کا 82 فیصد حصہ کسانوں کو معاوضے کی صورت میں واپس کیا گیا۔ نئے روبوٹک گودام کو ادارے کے کام کاج کو جدید بنانے، ذخیرہ اندوزی میں بہتری لانے اور مصنوعات کی ترسیل کو زیادہ تیز اور مؤثر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
PM Modi Subhashit: وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کا شلوک کیا شیئر ، بتایا چیلنجز کا سامنا کرکے کیسے حاصل ہوتی ہے کامیابی
روزمرہ زندگی میں بھی اس کی مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ چاہے ملازمت میں نئی ذمہ داری لینا ہو، کاروبار شروع کرنا ہو یا کسی بڑے مقصد کے لیے مسلسل محنت کرنی ہو، ہر قدم پر چیلنجز سامنے آتے ہیں۔ ایسے میں خوف کی وجہ سے پیچھے ہٹنے کے بجائے مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھنا زیادہ ضروری ہوتا ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادے الوئس نے صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس شاندار ملک میں لیکٹنسٹین کے پہلے سرکاری دورے کے دوران یہاں آنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘
‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ قومی دیہی روزگار مشن سے وابستہ خود امدادی گروپوں کی مدد سے خواتین آٹا چکی، ڈیری فارمنگ، سلائی اور کپڑوں کے کاروبار جیسے کام شروع کرکے اپنی آمدنی بڑھا رہی ہیں۔ اس سے نہ صرف ان کے خاندان کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ان کی شناخت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔
‘Shabari Natural’ in ‘Mann Ki Baat’: ’من کی بات‘ میں وزیر اعظم مودی کی جانب سے ’شبری نیچرل‘ کا ذکر ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے: دیوان سونوَنے
مہاراشٹر کی قبائلی برادریوں کے شہد، دستکاری، بانس کی مصنوعات اور روایتی فن کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مل رہی ہے شناخت
PM Modi Varanasi Visit: وارانسی میں خاتون ملازمہ نے گاؤں کی بدلتی سوچ کے بارے میں بتایا، پی ایم مودی بولے- ’یوگی جی کو تھینک یو بولو‘
بیٹیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے پہلے خاندانوں کے ذہن میں ان کی حفاظت سے متعلق کئی سوالات ہوتے ہیں۔ وارانسی کی ایک خاتون ملازمہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ اب اس کے گاؤں میں یہ تشویش کم ہونے لگی ہے۔
12th BRICS Parliamentary Forum 2026: برکس پارلیمانی فورم میں ہندوستان اور ایران کی سفارت کاری، وزیر اعظم مودی سے ایرانی نمائندوں کی ملاقات، جے شنکر اور ششی تھرور سے بھی ہوئی بات چیت
نئی دہلی میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم 2026 کا آغاز، 26 اور 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس میں رکن اور شراکت دار ممالک کے نمائندے لے رہے ہیں حصہ
Prime Minister Narendra Modi’s 25 years in public life: مودی کے 25 سالہ عوامی سفر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو شہریوں کی ضروریات سے جوڑا گیا- راجیو گوبا
راجیو گوبا نے کہا کہ پہلے بنیادی ڈھانچے کی ترقی مختلف محکموں اور وزارتوں کی سطح پر الگ الگ کی جاتی تھی، لیکن عام شہری سڑک، ریلوے، بندرگاہ یا بجلی کے نظام کو الگ الگ نہیں بلکہ ایک مربوط نظام کے طور پر محسوس کرتا ہے۔ اگر اس نظام کی کوئی ایک کڑی کمزور ہو تو باقی سرمایہ کاری کے فوائد بھی محدود ہو جاتے ہیں۔
PM Modi congratulates ‘dear friend’ Lula da Silva: وزیر اعظم مودی نے ’عزیز دوست‘ لولا کو برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی باد
صدر لولا فروری 2026 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی دوطرفہ بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، دفاع، صاف توانائی، زراعت اور ’عالمی جنوب‘ کے مفادات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔





