Bharat Express DD Free Dish

PM Modi pays tribute to Shivakumar Swamiji: وزیر اعظم مودی نے شیوکمار سوامی جی کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، ایکس پر شیئر کی ایک دلکش ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم اپریل کو ٹوماکورو کے سدا گنگا مٹھ کے شیوکمارا سوامی جی کو ان کی 118 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں معاشرے کو راہ دکھانے والی روشنی قرار دیا۔

فائل فوٹو۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم اپریل کو ٹوماکورو کے سدا گنگا مٹھ کے شیوکمارا سوامی جی کو ان کی 118 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں معاشرے کو راہ دکھانے والی روشنی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سوامی جی کی بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے ویڈیو میں کہا ’’ تقدس مآب ڈاکٹر شری شری شری شیوکمارا سوامی گالو کو ان کی جینتی کے خصوصی موقع پر دلی خراج تحسین۔ انھیں ہمدردی اور انتھک خدمت کے ایک مینار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے دکھایا ہے کیسے بے لوث خدمات معاشرے کو تبدیل کر سکتی ہیں۔ مختلف شعبوں میں ان کی غیرمعمولی خدمات کئی نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے سوامی جی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے پس ماند لوگوں کی ترقی اور مساوی معاشرے کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن کا ذکر کیا۔

شیوکمارا سوامی جی کو ملک گیر خراج تحسین

اس موقع پر ہندوستان بھر کے لیڈروں نے سوامی جی کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’ہمدردی اور بے لوث خدمت کے حقیقی مجسم، شیوکمارا سوامی جی نے تعلیم اور سماجی بہبود کے ذریعے پسماندہ لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کی مہربانی اور دانشمندی کی میراث کئی نسلوں کو متاثر کرنے والی ہے۔ ہم سب کو ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔‘‘

وہیں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے سوامی جی کو چلتے پھرتے خدا کے طور پر سراہا۔ جوشی نے کہا ’’ایک سچے سنت جنھوں نے انا داسوہا (کھانے کی خدمت)، اکشرا دسوہا (تعلیم) اور جننا داسوہا (علم کی ترسیل) کے ذریعے انسانیت کی بے لوث خدمت کی۔ انھیں پدم بھوشن اور کرناٹک رتن جیسے باوقار اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی میراث ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہے۔‘‘ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سماجی خدمت کے لیے سوامی جی کی لگن پر زور دیتے ہوئے کہا ’’شیوکمارا سوامی جی اپنی بے لوث خدمت اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ گہری ہمدردی کے لیے ہمیشہ قابلِ احترام ہیں۔ ‘‘ بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر نے کہا کہ ’’بھکتوں کے لیے ایک چلتے پھرتے دیوتا تھے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read