Bharat Express DD Free Dish

Modi Archive: ’’ہماری ایک ہی مذہبی کتاب آئین ہے…‘‘، پی ایم مودی نے بابا صاحب کے نظریات پر عمل کیا

پی ایم مودی نے بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے 2010 میں گجرات میں ’آئین گورو یاترا‘نکالی تھی۔ اس یاترا میں تقریباً 15 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

نئی دہلی: آئین نے شہریوں کو تمام حقوق فراہم کیے ہیں، لیکن 2015 سے پہلے آئین کو اپنائے جانے کا دن تقریباً گمنامی کا شکار تھا۔ 2014 میں مرکز میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اگلے ہی سال، یعنی 2015 میں، آئین کو اپنائے جانے کی تاریخ کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین کو عوام تک پہنچانے کی ایک منفرد پہل شروع کی۔ آج ’قومی یومِ آئین‘ عوامی جشن کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

2010 میں گجرات میں نکالی گئی تھی ’آئین گورو یاترا‘

آج جب ملک ’یومِ آئین‘ منا رہا ہے، اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’مودی آرکائیو‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر 2010 کے اس خصوصی سفر سے جڑے کئی پہلو شیئر کیے ہیں۔ سال 2010 میں بھارت اپنے آئین کی 60ویں سالگرہ منا رہا تھا۔ اس وقت نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ انہوں نے ’آئین گورو یاترا‘ کی قیادت کی تھی، جو آئین کے لیے ایک منفرد اور یادگار خراجِ عقیدت تھی۔

سجے ہوئے ہاتھی پر رکھی گئی تھی آئین کی بڑی نقل

گجرات کے سریندر نگر میں منعقدہ یہ پروگرام 26 نومبر 1949 کو بھارتی آئین کو اپنائے جانے کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ آئین کے احترام میں ایک سجے ہوئے ہاتھی کی پیٹھ پر رکھے روایتی ہودے میں آئین کی ایک بڑی نقل رکھی گئی تھی۔ نریندر مودی نے ریاستی وزرا، معزز شخصیات اور تقریباً 15 ہزار لوگوں کے ساتھ آئین کے تئیں گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھی کے ساتھ چل کر اس یاترا کی قیادت کی تھی۔

راجا سدھراج کے دور کی روایت سے ملی تھی تحریک

’مودی آرکائیو‘ کے مطابق، اس یاترا کو مزید دلچسپ بنانے والی بات اس کی تاریخی تحریک تھی۔ اس کا تصور پاٹن میں راجا سدھراج کے دورِ حکومت کی صدیوں پرانی روایت سے متاثر تھا۔ اس زمانے میں آچاریہ ہیم چندر کی مرتب کردہ سنسکرت قواعد کی کتاب کو ہاتھی پر رکھ کر سڑکوں پر گھمایا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے نریندر مودی کی یہ یاترا بھی اسی جذبے سے متاثر تھی۔ اس کا مقصد بھارت کے اجتماعی شعور میں آئین کو اس کا مناسب مقام دلانا تھا۔

آئین کے بنیادی اصولوں سے ملک کے عزم کو دہرائیں

’مودی آرکائیو‘ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’آئین گورو یاترا‘ بھی آج منائے جانے والے ’یومِ آئین‘ کی طرح محض ایک رسمی تقریب نہیں تھی، بلکہ یہ عمل کرنے کی اپیل تھی۔ نریندر مودی کا مقصد واضح تھا کہ آئین کی غیر معمولی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے، شہریوں کو اس کی بنیادی اقدار سے واقف کرایا جائے اور ان اصولوں کے تئیں ملک کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا جائے جو آئین میں شامل ہیں۔

ہمارا ایک ہی مذہب اور ایک ہی مذہبی کتاب

’مودی آرکائیو‘ کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہمارے لیے ایک ہی مذہب ہے اور وہ مذہب ہے ’انڈیا فرسٹ‘۔ ہمارے لیے ایک ہی مذہبی کتاب ہے اور وہ ہے ’بھارت کا آئین‘۔‘‘ انہوں نے کہا تھا، ’’حکومتیں آئیں گی اور جائیں گی، لیکن اس ملک کے آئین کی آن بان شان اور ترنگے کی آن بان شان، ان مجاہدینِ آزادی کی آن بان شان کل بھی اسی طرح برقرار رہے گی۔ آئیے، اس پر فخر کریں اور اسے نمن کریں۔ یہی ہمارا دھرم ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read