پٹنہ: پٹنہ ضلع کے ندوَاں گاؤں میں موکامہ کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کی بیٹی شیوانگی سنگھ کی شادی کی تقریبات کے دوران منعقدہ گھڑ دوڑ دیکھتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہونے سے ایک بزرگ شخص کی موت ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بزرگ شخص گھڑ دوڑ دیکھنے کے لیے ندوَاں آئے تھے، اسی دوران اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ پولیس اہلکار انہیں بے ہوشی کی حالت میں باڑھ سب ڈویژنل اسپتال لے گئے۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
دو گھنٹے تک وہیل چیئر پر رکھا رہا لاش
اطلاعات کے مطابق، ان کی لاش تقریباً دو گھنٹے تک ایمرجنسی وارڈ میں وہیل چیئر پر رکھی رہی۔ پولیس ابھی تک ان کی شناخت نہیں کر پائی ہے اور موت کی اصل وجہ کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اننت سنگھ کی بیٹی شیوانگی سنگھ اور رشبھ کمار کی شادی کی شاندار تقریبات کے دوران پیش آیا۔
گھڑ دوڑ دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع
شادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بڑے پیمانے پر گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے لوگ شریک ہوئے۔ مقابلہ دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ بھیڑ اتنی زیادہ ہوگئی کہ کچھ تماشائی گھوڑوں کو دیکھنے کے لیے موبائل ٹاوروں اور اونچے درختوں پر چڑھ گئے۔ اننت سنگھ نے مائیکروفون کے ذریعے بار بار لوگوں سے نیچے اترنے اور اپنی جان خطرے میں نہ ڈالنے کی اپیل کی، لیکن اس کے باوجود کئی تماشائی اونچی جگہوں پر ڈٹے رہے۔
کل گھڑ دوڑ مکمل نہ ہوسکی، آج ہوگی
بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ اور اسے قابو میں رکھنے میں پیش آنے والی دشواریوں کے سبب بدھ کو گھڑ دوڑ مکمل نہیں ہوسکی۔ اب اسے جمعرات کے روز منعقد کیا جائے گا۔ منتظمین نے مقابلے کے فاتحین کے لیے پرکشش انعامات کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مقام پر آنے والے فاتح کو مہندرا تھار، دوسرے مقام پر رہنے والے کو موٹر سائیکل اور تیسرے مقام پر آنے والے کو اسکوٹر دیا جائے گا۔
شادی کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچے
ندوَاں میں شادی کی تقریبات کے دوران زبردست بھیڑ جمع ہوئی ہے، جس میں بہار اور دیگر ریاستوں سے مہمانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے سے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک کے نظم و نسق کے سامنے کئی چیلنجز کھڑے ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


