Bharat Express DD Free Dish

یوپی اسمبلی الیکشن سے پہلے یوپی اردو اکادمی کی تشکیل، چودھری کیف الوریٰ انصاری ایک بار پھر اکادمی کے چیئرمین نامزد

فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کا چیئرمین شفاعت حسین کو بنایا گیا ہے۔ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی ایک ادبی وثقافتی ادارہ ہے، جولکھنؤ، اترپردیش میں قائم ہے اوربھارت کے پانچویں صدر فخرالدین علی احمد کے نام سے منسوب ہے۔ یہ ادارہ بنیادی طورپر اردو، عربی اورفارسی زبانوں اورادب کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

 یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے قبل یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اردوداں طبقے کوبڑا تحفہ دیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے تحلیل اترپردیش اردواکادمی کی تشکیل کی گئی ہے۔ چودھری کیف الوریٰ انصاری کودوسری بار یوپی اردواکادمی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی چودھری کیف الوریٰ سال 2021 سے سال 2023 تک اس عہدے پرفائزرہ چکے ہیں۔ حالانکہ 12 ستمبر2023 کوان کی مدت مکمل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے کوئی  کمیٹی نہیں تھی۔ تین سال کے بعد یوپی اردو اکادمی کی تشکیل ہوئی ہے۔ اس موقع پریوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بارپھرچودھری کیف الوریٰ انصاری پربھروسہ جتایا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گہرا تعلق

چودھری کیف الوریٰ انصاری کا تعلق یوپی کے گورکھپورسے ہے۔ وہ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی ساتھیوں میں شمارہوتے ہیں اوراسی بنیاد پردوسری بارانہیں اکادمی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گورکھناتھ مندرسے ان کا دیرینہ تعلق ہے. ان کا خاندان گورکھپورمیں گورکھناتھ مندر کے قریب آباد ہے اورمندر کے ساتھ ان کے خاندان کے نسل درنسل قریبی اورخوشگوارمراسم رہے ہیں۔ ان کا خاندان روایتی طورپروجے دشمی کے موقع پرگورکھناتھ مندرکے مہنت (بشمول یوگی آدتیہ ناتھ) کی قیادت میں نکلنے والے جلوس کا استقبال کرتا آ رہا ہے، جومقامی سطح پرگنگا جمنی تہذیب کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

تین سال بعد یوپی اردواکادمی کی تشکیل

چودھری کیف الوریٰ کوچیئرمین بنائے جانے کے بعد اردو داں طبقے میں خوشی کا ماحول دیکھنے کومل رہا ہے کہ تقریباً تین سال کے بعد اردواکادمی کی تشکیل کی گئی ہے۔ اترپردیش اردواکادمی اردوزبان وادب کے فروغ، ادباء کی عزت افزائی، کتابوں کی اشاعت، وظائف اورادبی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ اس طرح سے اب ان تمام اسکیموں کورفتارمل سکتی ہے۔

فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کا چیئرمین بھی نامزد

یوپی اردواکادمی کے ساتھ ساتھ ہی فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کا چیئرمین شفاعت حسین کو بنایا گیا ہے۔ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی ایک ادبی وثقافتی ادارہ ہے، جولکھنؤ، اترپردیش میں قائم ہے اوربھارت کے پانچویں صدرفخرالدین علی احمد کے نام سے منسوب ہے۔ یہ ادارہ بنیادی طورپراردو، عربی اورفارسی زبانوں اورادب کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read