Bharat Express

shiv sena UBT

کانگریس لیڈر نسیم خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ادھو ٹھاکرے نے بھی عوام کے درمیان اپنے خیالات کا واضح اظہار کیا۔ جس طرح سے بی جے پی نے ان کی شبیہ اور ان کے ہندوتوا کے حوالے سے غلط بیانیہ قائم کرنے کا کام کیا۔

میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کارکنوں کے سامنے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے 180 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد شیو سینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کے دو نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے این ڈی اے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹرمیں شیو سینا (شندے گروپ) اوراین سی پی (اجیت پوار) گروپ کی خراب کارکردگی کے بعد اب قیاس آرائیوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ ادھوٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ شندے گروپ کے 6 اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ کبھی بھی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

امراوتی ضلع کے بڈنیرا سے ایم ایل اے روی رانا نے کہا، ''میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مودی جی کے وزیر اعظم بننے کے 15 دنوں کے اندر ادھو ٹھاکرے ان کی حکومت میں ہوں گے اور آنے والا وقت مودی جی کا ہے، ادھو ٹھاکرے یہ جانتے ہیں۔ "

پی ایم مودی نے مہاراشٹر کے نندوربر میں کہا کہ یہ نقلی شیوسینا والے مجھے زندہ گاڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف کانگریس ہے، جو کہتی ہے کہ مودی تیری قبر کھودے گی، دوسری طرف یہ نقلی شیو سینا مجھے زندہ گاڑنے کی بات کرتی ہے۔

سنجے راوت نے کہا، "یہ آتما، جو دہلی اور گجرات کے راستے مہاراشٹر میں  آتی ہے۔بار بار مہاراشٹر میں کیوں بھٹک رہی ہے؟ یہ کیوں بھٹک رہی ہے کیونکہ مہاراشٹر 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے شمشان گھاٹ کی طرح  ہونے والا ہے۔

شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرسنجے راؤت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے ایک تانا شاہ ملک چلا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی کے ہر سال ایک نیا وزیراعظم بنائے جانے کی بات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جمہوری طریقے سے منتخب کئے گئے تانا شاہ سے کہیں بہتر ہے۔

ورشا گائیکواڈ سے ملاقات کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کہا، 'میں ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ سے ووٹر ہوں اور میں ورشا گائیکواڈ کو ووٹ دوں گا۔ انڈیااتحاد اس بار لوک سبھا الیکشن جیتے گا۔ ورشا میری چھوٹی بہن کی طرح ہے۔ ہم انہیں ایم پی کے طور پر دہلی بھیجیں گے۔