Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: الیکشن کمیشن نے ادھو ٹھاکرے کو بھیجا نوٹس، جانئے کیا ہے وجہ

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

موہن بھاگوت کے بیان پر ادھو ٹھاکرے  کا رد عمل

Election Commission Notice To Uddhav Thackeray: لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج سے پہلے  سینٹرل الیکشن کمیشن کی طرف سے شیو سینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو نوٹس بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں سست رفتار سے ووٹنگ کے لئے الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اسی بات کا نوٹس لیتے ہوئے اب الیکشن کمیشن نے ادھو  ٹھاکرے کو نوٹس بھیجا ہے۔ 30 مئی کے دن الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔

وہیں، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پیر (03 جون) کو کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو منصفانہ بنانے کے لئے ٹاپ کے لیڈران کو نوٹس کاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ بھی کیا۔

 لوک سبھا الیکشن 2024 میں الیکشن کمیشن کی کارروائی

Also Read