Bharat Express DD Free Dish

Cyclone alert for the next 8 hours across 12 states!: اگلے 8 گھنٹوں میں 12 ریاستوں میں طوفان کا الرٹ! موسلا دھار بارش اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں

موسم کی تازہ پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے برنالہ، چندی گڑھ، موہالی، پٹھان کوٹ، فاضلکہ، ترن تارن، جالندھر، امرتسر، پٹیالہ، گورداس پور اور کپور تھلہ میں شدید سردی اور گھنے کہرے کے ساتھ 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔راجستھان کے کوٹا، ڈونگر پور، بھیلواڑہ، جے پور، سوائی مادھوپور، بھرت پور، بیکانیر، بوندی، اودے پور اور اجمیر میں گھنے کہرے اور 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا الرٹ ہے۔ جے پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

سردی اور گھنے کہرے کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک بار پھر موسم کے حوالے سے سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں سرگرم بتائے جا رہے سمندری طوفان ’اکوان‘ کے اثر سے آج یعنی 20 نومبر 2026 کو بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ سمیت 12 ریاستوں میں موسلا دھار بارش اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آج کے موسمی حالات کے مطابق ساحلی علاقوں، خصوصاً آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں طوفان کا زیادہ اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ وہیں شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں شدید سردی اور گھنے کہرے سے لوگوں کی مشکلات بڑھنے کا امکان ہے۔

سائیکلون ’اکوان‘ کا قہر، 12 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ

موسم کی تازہ پیش گوئی کے مطابق آج بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کیرالہ، انڈمان و نکوبار، چھتیس گڑھ اور تریپورہ میں شدید بارش اور آندھی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ سمندری طوفان ’اکوان‘ کے اثر سے بعض علاقوں میں درخت اکھڑنے اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ جنوب مشرقی بحیرۂ عرب، جنوبی لکشدیپ اور سکم کے آس پاس بالائی فضائی سطح پر گردابی ہواؤں کا نظام بھی سرگرم ہے۔ اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے پیش نظر بھونیشور سمیت ساحلی اضلاع میں احتیاط بڑھا دی گئی ہے۔ وہیں 5 ریاستوں میں ژالہ باری اور پہاڑی ریاستوں کے 10 سے زائد اضلاع میں برف باری کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

دہلی این سی آر، اتر پردیش اور پہاڑی ریاستوں میں سردی کا زور

دہلی اور این سی آر میں آج سردی اور گھنے کہرے کے ساتھ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔اتر پردیش کے میرٹھ، غازی آباد، علی گڑھ، آگرہ، متھرا، کانپور، سہارنپور، بجنور، بریلی، رام پور، بدایوں، فیروز آباد، پیلی بھیت، شراوستی، سیتاپور، سون بھدر، بلند شہر، ہردوئی، امروہہ، مین پوری، بہرائچ، اعظم گڑھ، پریاگ راج، گورکھپور اور غازی پور میں گھنے کہرے اور سردی کے درمیان 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔اتراکھنڈ کے ہری دوار، رشی کیش، چمولی، رودرپریاگ، باگیشور، دہرادون، پتھورا گڑھ اور نینی تال میں کہرے کے ساتھ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے۔ ہماچل پردیش کے بلاس پور، کنور، لاہول اسپیتی، کانگڑا، منڈی، سرمور اور سولن میں برف باری کا امکان ہے۔ منالی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کے راجوری، اننت ناگ، بارہمولہ، پونچھ، رام بن، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور سانبہ میں بارش اور آندھی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

بہار کے گیا، جہان آباد، پٹنہ، مظفر پور، روہتاس، کیمور، نالندہ، گوپال گنج، سارن، ویشالی، سمستی پور، دربھنگہ، مدھوبنی، پورنیہ، بھاگلپور، مونگیر، کشن گنج، بیگوسرائے، کھگڑیا، ارریہ اور کٹیہار میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے اور شدید بارش کا الرٹ ہے۔ پٹنہ میں درجہ حرارت 28 سے 17 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جھارکھنڈ کے رانچی، سمڈیگا، دھنباد، بوکارو، گریڈیہ، ہزاری باغ، جامتاڑا، پاکڑ، مشرقی سنگھ بھوم، مغربی سنگھ بھوم، صاحب گنج اور جمشید پور میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اور کم سے کم 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مغربی بنگال کے کولکاتا، علی پور دوار، نادیہ، بیر بھوم، کوچ بہار، شمالی 24 پرگنہ اور دارجلنگ میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 اور کم سے کم 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔

پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کہرا اور سردی بڑھائے گی پریشانی

موسم کی تازہ پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے برنالہ، چندی گڑھ، موہالی، پٹھان کوٹ، فاضلکہ، ترن تارن، جالندھر، امرتسر، پٹیالہ، گورداس پور اور کپور تھلہ میں شدید سردی اور گھنے کہرے کے ساتھ 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔راجستھان کے کوٹا، ڈونگر پور، بھیلواڑہ، جے پور، سوائی مادھوپور، بھرت پور، بیکانیر، بوندی، اودے پور اور اجمیر میں گھنے کہرے اور 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا الرٹ ہے۔ جے پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔وہیں مدھیہ پردیش کے بھوپال، اندور، کھنڈوا، گنا، مرینا، اشوک نگر، نیمچ، منڈلا، چھندواڑہ، کٹنی، امریا، گوالیار، ریوا، ستنا اور پنا میں سردی اور کہرے کے درمیان 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بھوپال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور کم سے کم 13 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read