Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Weather Update:

قومی راجدھانی دہلی میں آج آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے وقت ہلکی دھند یا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بارش یا آندھی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند دیکھی گئی۔ صفدرجنگ میں جمعہ کی صبح 7:30 بجے حدِ نگاہ سب سے کم ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 11 سے 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

موسم کی تازہ پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے برنالہ، چندی گڑھ، موہالی، پٹھان کوٹ، فاضلکہ، ترن تارن، جالندھر، امرتسر، پٹیالہ، گورداس پور اور کپور تھلہ میں شدید سردی اور گھنے کہرے کے ساتھ 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔راجستھان کے کوٹا، ڈونگر پور، بھیلواڑہ، جے پور، سوائی مادھوپور، بھرت پور، بیکانیر، بوندی، اودے پور اور اجمیر میں گھنے کہرے اور 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا الرٹ ہے۔ جے پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں کی بات کریں تو جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مغربی ہواؤں کا اثر فعال ہوگیا ہے۔ اس کے باعث کئی اونچائی والے علاقوں میں شدید برف باری اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اتراکھنڈ میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے باعث صبح اور شام کے وقت سردی کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔اتر پردیش کے مغربی اضلاع میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ریاست کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب بہار اور جھارکھنڈ کے لوگوں کو فی الحال بارش سے راحت ملنے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں جمعرات کو بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہاوڑہ، کولکاتا، علی پور دوار، درگاپور، دارجلنگ، مشرقی بردوان، مغربی مدنی پور، کالمپونگ اور بانکوڑا میں موسم خراب ہو سکتا ہے۔ ان علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام پٹاخے پھوڑنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کو جن 55 نگرانی مراکز سے اعداد و شمار موصول ہوئے، وہاں پی ایم 2.5 کی سطح شام 7 بج کر 45 منٹ پر 177 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھی۔ رات 8 بجے یہ بڑھ کر 208 ہو گئی اور ہر 15 منٹ میں اس میں اضافہ ہوتا رہا۔

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ دھند اور اسموگ چھائی رہ سکتی ہے۔ تاہم، دن میں دھوپ نکلنے کی توقع ہے۔

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے راحت ملنے کی امید کم ہے۔ یکم نومبر کو دہلی– این سی آر میں ہوا کا معیار درمیانی زمرے میں رہ سکتا ہے، 2 اور 3 نومبر کو فضائی آلودگی خراب زمرے میں پہنچنے کا خدشہ ہے۔ایسی صورتحال میں سانس سے متعلق بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 24 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔