Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Weather Update:

دہلی-این سی آر میں بھی موسم کے خراب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں شام کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی رفتارمتاثر ہونے اور کئی مقامات پر آبی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔پہاڑی ریاستوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

پہاڑی ریاستوں میں بھی شدید بارش کے باعث مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اتراکھنڈ کے نینی تال، رشی کیش، باگیشور، ہریدوار، چمولی اور دہرادون میں شدید سے بہت شدید بارش کا الرٹ ہے۔ اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں و ندی نالوں کی سطح اچانک بڑھنے کا خطرہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 اگست کو دہلی میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، جبکہ وقفے وقفے سے ہلکی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23 سے 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔دہلی کے علاوہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور میرٹھ سمیت مغربی اتر پردیش کے ملحقہ علاقوں میں نسبتاً زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے درخت اکھڑنے، بجلی کے کھمبے گرنے، ٹریفک متاثر ہونے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ،جب کہ آسمانی بجلی گرنے کا بھی خطرہ ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور آسمانی بجلی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس عرصے میں کم سے کم درجۂ حرارت میں ایک سے تین ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی۔

ہماچل پردیش میں بھی آج سے 21 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ابتدائی دو دنوں میں منڈی سمیت کئی علاقوں میں اچھی بارش ہوگی، جبکہ 18 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 20 اور 21 جولائی کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب بہار اور مغربی بنگال میں مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پٹنہ، گیا، بھاگلپور اور پورنیہ میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بعض علاقوں میں انتہائی موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے کولکاتا میں دن بھر گہرے بادل چھائے رہنے

ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کے باعث یمنا ندی اور مارکنڈا کا پانی خطرے کی سطح کے قریب پہنچ رہا ہے، جس سے ہریانہ کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں اور متعدد دیہات زیر آب آنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 دہلی - این سی آر میں آئندہ چند روز تک بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، شدید بارش کی توقع نہیں ہے۔ اس کے باوجود نمی اور گرمی میں اضافہ ہوگا، جس سے لوگوں کو حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔