فرانس کی عدالت نے شام کے سابق صدر بشارالاسد کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ وارنٹ گرفتاری دو تفتیشی میجسٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔فرانس کے ذرائع کے مطابق بشارالاسد کے یہ وارنٹ گرفتاری جنگی جرائم کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔ اں ذرائع کا کہنا ہے یہ دوسرا موقع ہے کہ فرانس میں بشار الاسد کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے بشارالاسد کی حکومت کا شام کی اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی فورسز نے آٹھ دسمبر کو تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ بشار الاسد ملک سے فرار ہو چکے ہیں اور اپوزیشن نے نئی حکومت بنا لی ہے۔
وارنٹ گرفتاری 59 سالہ صالح ابو نابوت کے گھر پر 7 جون 2017 کو شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں ان کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق فرانسیسی عدلیہ کا خیال ہے کہ بشار الاسد نے نہ صرف اس حملے کا حکم دیا بلکہ اس حملے کے لیے ذرائع بھی فراہم کیے۔اس کیس میں فرانسیسی عدلیہ نے پہلے ہی شامی فوج کے چھ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
بتادیں کہ اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر ابو نابوت کا کہنا ہے کہ ’یہ کیس انصاف کے لیے طویل جدوجہد کا نقطۂ عروج ہے اور مجھے اور میرے خاندان کو شروع سے ہی انصاف کی امید تھی۔عمر ابو نابوت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ اس کیس میں مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے گی چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔