دہلی-این سی آر سمیت ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی
Uttarakhand due to heavy rain in rivers overflow: مانسون کی شروعات میں جم کر برسنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بادل ست سے ہوگئے ہیں۔ ان دنوں دارالحکومت دہلی ،اتر پردیش ، بہار اور زیادہ تر شمالی ہندوستان میں لوگ امس بھری گرمی سے پریشان ہیں۔
دہلی میں کئی دنوں سے تیز سورج کی روشنی کے ساتھ امس دیکھی جا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب موسم ایک بار پھر کروٹ بدلنے والا ہے۔ منگل کی صبح کچھ علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم کسی حد تک خوش گوار ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں اگلے تین دنوں تک اچھی بارش ہوگی، جس سے گرمی سے راحت ملے گی اور امس میں بھی کمی آئے گی۔
منگل کی صبح دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کی اسی طرح جمعہ تک جاری رہے گی۔دارالحکومت دہلی کے درجہ حرارت کی بات کریں تو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ 38.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری 28.5 ڈگری سیلسیس رہا۔
یوپی میں امس سے کب ملے گی راحت؟
اتر پردیش میں لوگ تیز دھوپ اور گرمی سے لوگو ں کا برا حال ہے ۔ مشرقی یوپی مغربی یوپی سے زیادہ گرم کی مار جھیل رہا ہے۔ کئی اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 جولائی سے ریاست میں مانسون فعال ہوگا اور لوگوں کو راحت ملے گی۔ زونل میٹرولوجی سینٹر کے ماہر موسمیات اتل کمار سنگھ نے بتایا کہ 25 جولائی سے بارش کے امکانات ہیں۔ دارالحکومت لکھنؤ میں بھی 25 تاریخ کو موسم خوش گوار رہے گا ۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے راجستھان، ہریانہ اور پنجاب میں موسلادھار بارش کی وارننگ بھی دی ہے۔ممبئی سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔
ان ریاستوں میں بارش کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 8 اضلاع میں منگل کو شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ساحلی اور مغربی مہاراشٹر کے علاقوں میں ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، رتناگیری، سندھو درگ، پونے، کولہاپور اور ستارا اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ممبئی کے علاوہ کرناٹک میں بھی شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ کئی چھوٹے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ یہاں بھی کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ہماچل میں سیلاب نے پہلے ہی تباہی مچا دی
ہماچل میں سیلاب نے پہلے ہی تباہی مچا دی ہے، کلو-منالی قومی شاہراہ دو ہفتوں سے زیادہ وقت سے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس کی(روڈ) حالت ابتر ہوچکی ہے اور مرمت کا کام جاری ہے۔ دریائے بیاس اور لینڈ سلائیڈنگ یہاں مسلسل مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
بھارت ایکسپریس