Bharat Express

Weather Forecast Today

جموں و کشمیر میں سردی کی لہر کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت صفر سے نیچے 7.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے علاقوں میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اونچائی والے علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ دھند اور ٹھنڈی ہواؤں سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ امرتسر، پٹیالہ اور لدھیانہ جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت معمول سے بہت کم ہے۔ ہریانہ کے سونی پت اور کرنال میں درجہ حرارت 3 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات پر گھنی دھند چھائی ہو سکتی ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے 10 اور 12 جنوری کے درمیان مغربی یوپی، پوروانچل، بندیل کھنڈ اور اودھ کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش کی امید ہے۔

بارش کے پیش نظر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام عہدیداروں کو کسی بھی ممکنہ واقعہ کو روکنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کیمپوں میں جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اس ماہ شہر میں بارش میں 96 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق دہلی میں منگل کو آسمان صاف رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 41 اور 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

ملک کی کئی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں تلنگانہ، ودربھ، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں انتہائی تیز بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے مشرقی ہندوستان میں بارش کا اثر نظر آنے والا ہے۔

ممبئی کے علاوہ کرناٹک میں بھی شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ  بنا ہوا ہے۔ کئی چھوٹے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ یہاں بھی کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ ویدر نے کہا کہ مانسون 8 یا 9 جون کو کیرالہ میں دستک دے سکتا ہے، لیکن اس دوران ہلکی بارش کا امکان ہے