Bharat Express

Weather Updates: گجرات کے بعد تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش نے مچائی تباہی، 8 لوگوں کی موت

بارش کے پیش نظر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام عہدیداروں کو کسی بھی ممکنہ واقعہ کو روکنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کیمپوں میں جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

گجرات میں شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے حالات معمول پر نہیں آرہے ہیں اور جنوب کی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بھی بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ تلنگانہ میں بارش کی وجہ سے ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ محبوب آباد ضلع میں واقع کیسمودرم کو جوڑنے والا ریلوے ٹریک مکمل طورپرپانی میں ڈوب گے۔ جس کی وجہ سے وجئے واڑہ سے ورنگل اور دہلی سے وجئے واڑہ جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ وہیں آندھرا پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

بارش کے پیش نظر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام عہدیداروں کو کسی بھی ممکنہ واقعہ کو روکنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کیمپوں میں جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ حیدرآباد میں واقع محکمہ موسمیات کے مرکز نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کو عادل آباد، نظام آباد، کاماریڈی، محبوب نگر، نارائن پیٹ سمیت کئی اضلاع میں موسلادھاربارش کی پیشن گوئی  کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تلنگانہ کے ان اضلاع میں بارش کا امکان

ریاستی حکومت نے بارش کے پیش نظر ریاست کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ضلع مجسٹریٹس کو جان و مال کے نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے

آندھرا پردیش میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کو 8 افراد کی موت ہو گئی۔  وجئے واڑہ میں مٹی کے تودے گرنے سے پانچ اموات ہوئیں۔ اس کے بارے میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے خاندانوں کو فی کس 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read