Bharat Express

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوک افراد کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ

اترا کنڑ: کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں پھل اور سبزیوں سے بھرا ٹرک پلٹ گیا۔ اس حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہونے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی علی الصبح ضلع کے ییلا پور میں اربیل اور گلاپورہ کے درمیان نیشنل ہائی وے-63 پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اترا کنڑ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ایم نارائنا کے مطابق، سبزی بیچنے والے لوگوں کو لے کر ٹرک ساونور سے کمٹہ بازار جا رہا تھا۔ صبح تقریباً 5.30 بجے، ٹرک ڈرائیور دوسری گاڑی کو راستہ دینے کی کوشش میں بائیں جانب مڑ گیا اور تقریباً 50 میٹر گہری کھائی میں جا گرا۔ آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کی صبح ایک اور واقعے میں، رائچور ضلع میں ایک حادثے میں تین طلباء اور ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت منترالیم سنسکرت اسکول کے تین طالب علموں –  18 سالہ ایوندن، 22 سالہ سجیندر، 20 سلہ ابھیلاش اور 24 سالہ ڈرائیور شیوا کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوک افراد کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔