Bharat Express DD Free Dish

Uncategorized

صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم مودی کی دعوت پر صدر پارملن پیر کو 3 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ صدر بننے کے بعد یہ ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جب کہ رواں سال یہ ان کا دوسرا بھارت دورہ ہے۔

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے بشیر بدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے چند اشعار بھی ناظرین کو پڑھ کر سنائے۔ انھوں نے کہا کہ بشیر بدر کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ اردو ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اردو زبان کی معنویت پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اردو میں اتنی گہرائی ہے کہ اس کی تہہ میں اتر کر ہی اس کی حقیقی معنویت کو سمجھا جا سکتا ہے۔

اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے یاد ہے، 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد جب میں امریکہ گیا تھا تو نیویارک میں ان بے قصور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچا تھا۔ آج ایک بار پھر ہندوستان کے کروڑوں شہریوں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

سپریا شرینیت نے کہا کہ مہنگائی اس لیے مزید خوفناک ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب بے روزگاری بھی بہت زیادہ ہے اور اجرت کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔ لوگوں کی آمدنی میں بھی کمی آئی ہے اور گھریلو آمدنی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو بچت اپنی کم ترین سطح پر ہے اور لوگ اپنی زندگی گزارنے کے لیے سونا تک گروی رکھنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ابھیشیک منوسنگھوی نے بتایا کہ دیپک پرابتدا میں بی این ایس کی دفعہ 191 کے تحت فساد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا، کیونکہ اس دفعہ کے اطلاق کی کوئی بنیاد نہیں ملی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ دیپک کے خلاف عائد جرائم میں 7 سال سے کم کی سزا کی گنجائش ہے، اس لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ارنیش کمار معاملے میں دی گئی ہدایات بھی لاگوہوتی ہیں۔

’کھیلو انڈیا ڈائیلاگ‘ کے دوران نوجوانوں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بھارت کے معروف پیرا ایتھلیٹس کے سفر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی کامیابی صرف تمغے حاصل کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے جنہوں نے ان کے کھیلوں کے کیریئر کے ابتدائی دور میں ان کی جدوجہد دیکھی ہے۔

محکمہ صحت نے اسپتالوں اور کلینکس میں انفیکشن کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں۔ ٹی وی، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔محکمہ صحت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کھانستے یا چھینکتے وقت ناک اور منہ کو رومال یا ٹشو سے ڈھانپیں اور صابن و صاف پانی سے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں۔

مرکزی حکومت نے حال ہی میں Semicon 2.0 کو منظوری دی ہے، جس کا مقصد ملک میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ حکومت کی جانب سے تحقیق، جدت اور چِپ ڈیزائن کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کئی مواقع پر نوجوانوں کی کاروباری صلاحیت کو’وکست بھارت‘ کا اہم ستون قرار دے چکے ہیں۔ مودی حکومت کے تحت ملک کے اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن آف انکوائری نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔ کمیشن کی طرف سے پیش کردہ حقائق اورسفارشات کی بنیاد پر بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مدد اور انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔