سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا انتقال اتوار کی دوپہر جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔ان کی عمر 100 برس تھی۔ جارجیا کے مونگ پھلی کے کاشتکار جمی کارٹرامریکا کے39 ویں صدر تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔
سابق صدر کے بیٹے چپ کارٹر نے کہا۔”میرے والد ایک ہیرو تھے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے جو امن، انسانی حقوق اور بے لوث محبت پر یقین رکھتے ہیں،”
بحیثیت صدرجمی کارٹر خراب معیشت اور ایران یرغمالی بحران سے نمبرد آزما رہے، انہوں نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے لیے ثالثی کی۔
یہی وجہ تھی کہ جمی کارٹر کو 2002 میں امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔
Over six decades, Jill and I had the honor of calling Jimmy Carter a dear friend.
But, what’s extraordinary about Jimmy Carter, though, is that millions of people throughout America and the world who never met him thought of him as a dear friend as well. pic.twitter.com/irknhZ6CJY
— President Biden (@POTUS) December 29, 2024
جمی کارٹر کی انتقال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمی کارٹر کے انتقال پر سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ میں نے ابھی صدر جمی کارٹر کے انتقال کی خبر سنی۔ صدر کے طور پر جمی کو جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا وہ ہمارے ملک کے لیے ایک نازک وقت تھا۔ انہوں نے تمام امریکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سب کچھ کیا۔ ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔ میلانیا اور میں اس مشکل وقت میں کارٹر فیملی اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔
بھارت ایکسپریس