پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی اہلیہ چنّما کے انتقال پر کیا اظہار تعزیت، سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری ادا کی گئیں رسومات
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سابق وزیرِ اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ٹیلی فون پر بات کر کے ان کی اہلیہ چنّما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے اس غم کی گھڑی میں دیوے گوڑا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
Arvind Kejriwal on Jantar Mantar Protest: اپنے ہی بچوں پر لاٹھی چارج کیوں؟ کیجریوال کی مرکز سے اپیل، نیٹ پیپر لیک کے خلاف پارلیمنٹ مارچ کے دوران حکومت پر اٹھائے سوال
کیجریوال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، "یہ ہمارے ہی ملک کے بچے ہیں، جو انصاف کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ ان پر لاٹھی چارج کرنا مناسب نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ضد اور انا کو ترک کرے اور نوجوانوں کے جائز مطالبات سنے۔"پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے
India vs England Lord’s ODI: لارڈز میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم میں بمراہ کی جگہ ارشدیپ کو موقع
بھارتی کپتان شبھمن گل نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے گیندبازی ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ تیز گیندباز جسپریت بمراہ گھٹنے کی انجری کے باعث یہ میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کے ایل راہل اور پرنس یادو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے،
Shooter Damayanti Sen Goes Missing: ہاوڑہ اسٹیشن سے قومی سطح کی شوٹر دمیانتی سین لاپتہ، پولیس تفتیش میں مصروف
دمیانتی کے اچانک لاپتہ ہونے سے ان کے والدین شدید صدمے میں ہیں، جبکہ ان کے دوست، پڑوسی اور شوٹنگ برادری سے وابستہ افراد بھی ان کی محفوظ واپسی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
India’s First Hydrogen Train: بھارت میں ریلوے انقلاب! پٹری پر دوڑی ہائیڈروجن ٹرین، وزیر اعظم مودی نے کیا آغاز، جانیے یہ ٹیکنالوجی کہاں ہو رہی ہے استعمال اور کیسے کرتی ہے کام؟
وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ میں بھارت کی پہلی مکمل طور پر دیسی ہائیڈروجن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جانیے ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے اور دنیا کے کن ممالک میں ایسی ٹرینیں پہلے ہی چل رہی ہیں۔
PM Modi Wishes: گجرات کے وزیر اعلیٰ کی سالگرہ پر وزیراعظم مودی کا خصوصی پیغام، بتایا بھوپیندر بھائی کیوں ہیں خاص؟
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت اور ترقیاتی کاموں کی ستائش کی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی انہیں نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات ارسال کیے۔
Safely Delivery in Duronto Express Train: ناگپور-ممبئی دورنتو ایکسپریس میں بمبئی اسپتال کی نرس نے قائم کی انسانیت کی شاندار مثال، خاتون کی کرائی بحفاظت زچگی
بمبئی اسپتال اینڈ میڈیکل ریسرچ سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار پاٹل نے کہا کہ مینو بھیسارے نے نرسنگ کے پیشے کے اعلیٰ ترین معیار کی مثال قائم کی ہے۔
Vietnam Boat Accident: ویتنام کے فو کووک میں کشتی حادثہ، 15 افراد ہلاک، بھارتی سیاحوں کی تلاش جاری
ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
Vagadhara Samman Samarooh 2026: واگدھارا سمان سماروہ کا گورنر شیو پرتاپ شکلا اور سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے دیپ جلا کر کیا پروگرام کا انعقاد
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ وہ میڈیا، صحافت اور قومی تعمیر میں ذرائع ابلاغ کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
UP Madrasas Foreign Funding Case: یوپی کے مدارس میں مبینہ ’غیر ملکی فنڈنگ کنکشن‘ کی جاری رہے گی اے ٹی ایس جانچ، الہ آباد ہائی کورٹ سے عرضی مسترد
مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی اورمدرسہ ٹیچرایسوسی ایشن نے 11 فروری کوالہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبنچ میں عرضی دائرکرتے ہوئے اے ٹی ایس کی جانچ پرروک لگانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران تحقیقات پرعبوری روک نہیں لگائی، تاہم حکومت اوراے ٹی ایس کونوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کی رفتارکچھ سست پڑگئی تھی۔ یکم جولائی کوالہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس وویک سرن اورجسٹس نیرج تیواری پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مدرسہ منتظمین کی درخواست مسترد کردی۔





