Bharat Express

Maharashtra Election 2024:ڈپٹی سی ایم کی بیوی انسٹا گرام پر ریل بنائیں گی اور ہم دھرم بچائیں گے، ایسا نہیں ہوگا، دیویندر فڑنویس کے بیان پر کنہیا کا پلٹ وار

انتخابی مہم چلاتے ہوئے کنہیا کمار نے کہاکہ اگر یہ مذہبی جنگ ہے اور مذہب کو بچانے کا سوال ہے، تو اس لیڈر سے سوال پوچھیں جو آپ کو مذہب بچانے کی تقریر کرتا ہے، کیا آپ کا بیٹا؟ اور بیٹی بھی ہمارے ساتھ ہے ؟ ایسا نہیں ہے کہ دھرم کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ان لیڈروں کے بچے کیمبرج آکسفورڈ میں پڑھیں۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ میں ابھی 6 دن باقی ہیں۔ اس دوران رہنماؤں کی جانب سے طرح طرح کے  بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی اہلیہ پر متنازع تبصرہ کیا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی نے بھی انہیں نشانہ بنایاہے۔کنہیا کمار نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سی ایم کی اہلیہ انسٹاگرام پر ریل بنائےگی اور ہم مذہب کو بچائیں گے، ایسا نہیں ہوگا۔ کنہیا کمار کے بیان پر بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ہمیں ایسی سوچ سے آزادی کب ملے گی؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو چھوٹے لوگوں سے آزادی کب ملے گی؟ ایسے شخص نے مہاراشٹر کی بیٹی کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیا ہے، جو دہشت گردوں اور نکسلیوں کی حمایت کرتا ہے۔

ناگپور میں کانگریس امیدوار کے لیے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کنہیا کمار نے کہاکہ اگر یہ مذہبی جنگ ہے اور مذہب کو بچانے کا سوال ہے، تو اس لیڈر سے سوال پوچھیں جو آپ کو مذہب بچانے کی تقریر کرتا ہے، کیا آپ کا بیٹا؟ اور بیٹی بھی ہمارے ساتھ ہے ؟ ایسا نہیں ہے کہ دھرم کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ان لیڈروں کے بچے کیمبرج آکسفورڈ میں پڑھیں۔ دھرم کو بچانا ہے تو سب مل کر بچائیں گے۔ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم دھرم بچائیں گے اور ڈپٹی سی ایم کی اہلیہ انسٹاگرام پر ریل بنائیں گی۔

آپ کو بتا دیں کہ ایک ہفتہ قبل دیویندر فڑنویس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن نے ووٹ جہاد شروع کر دیا ہے اور ہمیں مذہبی جنگ چھیڑنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ کنہیا کمار اس کا جواب دے رہے تھے۔اس سے پہلے شیو سینا ادھو گروپ  کے لیڈر نے شندے گروپ کی امیدوار شائنا این سی کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ شیو سینا ادھو کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے شائنا این سی کو امپورٹڈ پروڈکٹ کہا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی غلط تشہیر کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔