Congress raised questions on EC’s press conference: ’’جمہوریت کی بنیاد ہے آزادی اور ہم لوگ ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے لڑیں گے…‘‘، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر کانگریس نے اٹھائے سوال
آر جے ڈی ایم پی سدھاکر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساسارام کی تاریخی سرزمین سے شروع کی گئی یہ مہم عوام کے غصے کی عکاسی کرتی ہے جو بی جے پی کی جانب سے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساسارام سے اٹھی یہ آواز دہلی تک پہنچے گی اور الیکشن کمیشن کو عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔
Tejashwi Yadav is clear CM face: بہار مہاگٹھ بندھن میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے،انتخاب جیتنے کے بعد تیجسوی یادو بنیں گے وزیراعلیٰ:کنہیا کمار
آر جے ڈی کو ایک بڑی پارٹی کے طور پر قبول کرتے ہوئے کنہیا نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ آر جے ڈی ایک بڑی پارٹی ہے، اس کے زیادہ ایم ایل اے ہیں، یہ مہاگٹھ بندھن کو قیادت فراہم کرتی ہے، اس کے پاس اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ہے، فطری طور پر یہ اس کی ذمہ داری ہے۔
BJP files police complaint against Kanhaiya Kumar: کنہیا کمار نے ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعظم مودی کو کہا ’’سنگھی‘‘، بی جے پی نے توہین آمیز تبصرے کے لیے پولیس میں درج کرائی شکایت
بہار میں بی جے پی کے میڈیا انچارج دانش اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار کے خلاف وزیر اعظم مودی اور آر ایس ایس کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔
Sachin Pilot attack on Bihar CM Nitish Kumar: بہار میں کسی کے پیچھے نہیں چلے گی کانگریس، سچن پائلٹ نے دے دیا یہ بڑا اشارہ
بہارمیں اب کانگریس کسی کے پیچھے نہیں چلے گی بلکہ خود ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ کرقیادت کرے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے اس کے اشارے دے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔
Rahul Gandhi Joins Yatra: وقف قانون پر جاری ہنگامے کے بیچ بہار پہنچے راہل گاندھی، کنہیا کمار کی پدیاترا میں لیا حصہ،مشن بہار پر کام جاری
غور طلب ہے کہ بہار کانگریس میں ریاستی انچارج سے لے کر ریاستی صدر تک کی نئی تقرریوں کے بعد راہل گاندھی کا بہار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بہار کانگریس کی نئی ٹیم کے ساتھ راہل گاندھی کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
Bihar: کنہیا کمار کے دورے کے بعد بہار میں مندر کو گنگا جل سے دھویا گیا، کانگریس نے بی جے پی پر ’’اچھوت‘‘ نظریے کے فروغ کا الزام لگایا
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں بدھ کو کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے بدھ کے روز اپنی یاترا کے دوران جس مندر کا دورہ کیا تھا، ان کے نکلنے کے بعد اس مندر کو ’’گنگا جل‘‘ سے دھویا گیا۔ دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق یہ واقعہ …
Kanhaiya Kumar’s biggest test in Bihar elections: کانگریس نے کنہیاکمار کو دیا آخری موقع،بہار میں کانگریس کا ہاتھ مضبوط کرکے ریونتھ ریڈی بنیں گے یا حاشیہ پرجائیں گے
بہار کانگریس کے نئے انچارج کرشنا الوارو نے کنہیا کمار کے ذریعے پارٹی کو ریاست میں راشٹریہ جنتا دل کے کٹھ پتلی ہونے کے ٹیگ سے آزاد کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ تاہم کانگریس کے لیے یہ جتنا مشکل ہے، کنہیا کمار کی مستقبل کی سیاست کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے۔
Delhi Assembly Elections: اگر مذہب کے نام پر ووٹ دینا ہو تو کانگریس کو مت دینا اور مذہب کے نام پر ووٹ دینا تو روزگار اور اسکول کی تمنا ختم کرلینا:کنہیا کمار
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں۔ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ بہار میں طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
Maharashtra Election 2024:ڈپٹی سی ایم کی بیوی انسٹا گرام پر ریل بنائیں گی اور ہم دھرم بچائیں گے، ایسا نہیں ہوگا، دیویندر فڑنویس کے بیان پر کنہیا کا پلٹ وار
انتخابی مہم چلاتے ہوئے کنہیا کمار نے کہاکہ اگر یہ مذہبی جنگ ہے اور مذہب کو بچانے کا سوال ہے، تو اس لیڈر سے سوال پوچھیں جو آپ کو مذہب بچانے کی تقریر کرتا ہے، کیا آپ کا بیٹا؟ اور بیٹی بھی ہمارے ساتھ ہے ؟ ایسا نہیں ہے کہ دھرم کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ان لیڈروں کے بچے کیمبرج آکسفورڈ میں پڑھیں۔
Jammu Kashmir Assembly Election 2024: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات پر کنہیا کمار کا بڑا دعویٰ،کہا- جو آزاد امیدوار ہیں ،وہ امت شاہ کے غلام ہیں
کنہیا نے کہا کہ الیکشن دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک طرف نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد ہے اور دوسری طرف باقی سب کا اتحاد ہے جو کہ بنیادی طور پر بی جے پی کا اتحاد ہے۔ یہ لڑائی محبت اور نفرت کے درمیان ہے، انصاف اور ناانصافی کے درمیان ہے۔





