Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Elections 2024: کنہیاکمار کو انتخابی تشہیر کے دوران تھپڑ مارا گیا

دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار جی پر حملہ کرکے بی جے پی نے اپنی ہی قبر کھودی، یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ دہلی کے لوگ اب تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کو اس کا جواب دیں گے

کنہیا کمار

انتخابی مہم کے دوران شمال مشرقی دہلی سے کانگریس  اور حزب اختلاف کے متحدہ محاذ’انڈیا اتحاد’  کے امیدوار کنہیا کمار کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے بہانے آئے نوجوان نے تھپڑ مارا۔ اس کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ واضح رہے کہ  کہ یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور تھانہ علاقہ کے کرتار نگر میں پیش آیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کی خاتون کونسلر چھایا شرما کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔ خاتون کونسلر نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

پپو یادو نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، “دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار جی پر حملہ کرکے بی جے پی نے اپنی ہی قبر کھودی، یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ دہلی کے  لوگ اب تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کو جواب دیں گے ۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک نوجوان کنہیا کمار کے قریب آتا ہے اور پہلے اسے ہار پہناتا ہے جس کے بعد وہ کنہیا پر حملہ کرتا ہے۔ تاہم بھیڑ میں موجود کنہیا کمار کے حامیوں نے نوجوان کو فوراً پکڑ لیا۔

 عام آدمی پارٹی کی  کونسلر چھایا شرما نے اپنی تحریری شکایت میں کہا کہ آج شام 4 بجے ستیانارائن بھون کونسلر آفس چوتھا پشتہ، کرتار نگر میں میٹنگ کے بعد تقریباً 7-8 لوگ آئے اور ان میں سے دو مسلح ہو کر عمارت میں داخل ہوئے اور کنہیا کمار کو ہار پہنائے اور زوردار تھپڑ مارے۔ .

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read