Sanjay Raut’s Serious Allegations on Maharashtra Govt: ’’مہاراشٹر حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے، وزیر نے تجویز منظور کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے رشوت مانگی…‘‘، سنجے راوت کا سنگین الزام
سنجے راوت نے کہا کہ بدعنوانی کے معاملے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو کارروائی کرنی چاہیے۔ میں کوئی نیا رکن پارلیمنٹ نہیں ہوں بلکہ گزشتہ 25 برسوں سے پارلیمنٹ کا رکن ہوں، اس لیے میری بات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ مجھے معلوم ہے کہ مجھے کیا بولنا ہے اور کیا نہیں۔
Om Birla Birthday: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے اوم برلا کو سالگرہ پر دی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ان کا خوش اخلاق مزاج اور آئینی سمجھ بوجھ ایوان کی بامقصد کارروائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ان کا پختہ عزم ہر کسی کو ترغیب دیتا ہے۔ ایشور انہیں طویل عمر عطا کرے اور ہمیشہ صحت مند رکھے۔‘‘
Bollywood Rattled by Gangster Threats: گینگسٹروں کی دھمکیوں سے بالی ووڈ میں خوف، AICWA نے دیویندر فڑنویس سے اداکاروں کی سکیورٹی کا کیا مطالبہ
ممبئی میں ایک بار پھر گینگسٹروں کا خوف فلم انڈسٹری میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، جبکہ بعض فنکاروں پر حملوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات نے فلم انڈسٹری کی تشویش بڑھا دی ہے۔
Amit Shah arrives in Vijayawada: وزیرداخلہ امت شاہ وجے واڑہ پہنچے، مرکزی وزیررام موہن نائیڈو نے کیا استقبال
اس سے قبل دن میں امت شاہ نے مہاراشٹر کے پونے میں بھارتیہ جین سنگھٹنا اور شانتی لال موتھا فاؤنڈیشن کے صدر دفاتر کا دورہ کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی سرگرمیوں پر ایک پریزنٹیشن میں شرکت کی۔
Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دھن تیرس کا تہوار دولت، صحت اور خوشحالی کی تمنا سے جڑا ہوا ہے۔ بھگوان دھنونتری کی کرپا سے ہر شخص کو اچھی صحت اور طویل عمر حاصل ہو، جب کہ ماں لکشمی کے آشیرواد سے ملک کے ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی برقرار رہے۔
Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت
امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے سماج کے مختلف طبقوں کے نوجوانوں کو ایک ساتھ لا کر تحریک آزادی کے لیے تیار کیا۔امت شاہ نے ان کی سماجی خدمات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قحط سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے سے لے کر نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور بیدار کرنے کے لیے ’ایکیا وردھنی سبھا‘ کے قیام تک، پھڑکے کی زندگی خدمت اور حب الوطنی کی مثال رہی۔
Prime Minister Narendra Modi: پونے میٹرو لائن-3 کا آج ہوگا افتتاح، وزیر اعظم مودی دکھائیں گے ہری جھنڈی، تقریباً 100 خواتین ٹرین پائلٹ سنبھالیں گی میٹرو کی کمان
پونے میٹرو لائن-3 کی سب سے خاص بات اس میں خواتین کی بڑی شمولیت ہے۔ اس روٹ پر چلنے والی تمام ٹرینوں کو تقریباً 100 خواتین ٹرین پائلٹ چلائیں گی۔ اس کے علاوہ اسٹیشنوں کے انتظامی عملے میں بھی خواتین کی نمایاں تعداد ہوگی۔اسٹیشن کنٹرولر، ٹکٹنگ اسٹاف اور اسٹیشن اٹینڈنٹ سمیت اسٹیشنوں پر تعینات مجموعی عملے میں تقریباً 50 فیصد خواتین ہوں گی۔
Veteran Bollywood actor Nana Patekar: نانا پاٹیکر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی، بیٹے نے بتایا رات میں کیوں کیا گیا آخری رسوم کا اہتمام؟
پونے کے فارم ہاؤس میں اداکار کی آخری رسومات ادا کی گئیں، ترنگے میں لپٹے جسد خاکی کو تین توپوں کی سلامی دی گئی، آخری دیدار کے لیے ہزاروں مداح پہنچے
Pranav Adani: مہاراشٹر میں 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا روڈ میپ، پرنو اڈانی بولے- جب مہاراشٹر جیتے گا تو ہندوستان جیتے گا
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ریاست میں مضبوط حکمرانی، بہتر رابطہ، منصوبوں کو نافذ کرنے کی صلاحیت اور بڑا انسانی وسائل موجود ہے۔ان کے مطابق ’انویسٹ مہاراشٹر‘ ان صلاحیتوں کو سرمایہ کاروں کے منصوبوں سے جوڑنے کا ادارہ جاتی ذریعہ بنے گا۔
Sukhbir Singh Badal attacked: ناندیڑ میں شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ فڑنویس نے دیا تحقیقات کا حکم
سکھبیر سنگھ بادل کو دسمبر 2024 میں بھی حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں ’سیوا‘ انجام دیتے ہوئے انہیں گولی مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ حملہ آور نے مبینہ طور پر بادل پر فائرنگ کی کوشش کی، تاہم اسے قابو کر لیا گیا اور سکھبیر سنگھ بادل محفوظ رہے تھے۔





